Advertisement

پاکستان آسٹریلیا سیریز کے میچز کا پاکستان میں ہی انعقاد ہونے کا امکان پیدا ہوگیا

Advertisements

کرکٹ آسٹریلیا کے سیکورٹی چیف شان کیرل نے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فور کے حوالے سے ہونے والے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے سیکوریٹی چیف شان کیرل نے کراچی آمد کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فور کے حوالے سے ہونے والے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے آئی سی سی کی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ٹیم سے بھی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کا ارداہ رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے سیکورٹی چیف شان کیرل پاکستان میں سیکورٹی انتظامات سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سیکورٹی چیف شان کیرل کی رپورٹ غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ جبکہ عین ممکن ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے سیکورٹی چیف شان کیرل کی رپورٹ کے باعث کرکٹ آسٹریلیا پاکستان کیساتھ سیریز کے کچھ میچز پاکستان میں کروانے کیلئے بھی راضی ہو جائے۔

Advertisement

Source urdupoint.com

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings