Advertisement

شہد اور سیب کا سرکہ سر کی خشکی ختم کرنے کیلئے کارآمد

Advertisements

سر میں خشکی بہت عام ہوتی ہے جس کا نتیجہ تکلیف دہ خارش کی شکل میں نکلتا ہے اور یہ مسئلہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد حضرات کو بھی اس کا سامنا ہوتا ہے۔ اس سے بچنے کیلئے لوگ نت نئے شیمپوز کا استعمال کرتے ہیں تاہم جدید تحقیق نے ثابت کیاہے کہ شہد اور سیب کا سرکہ سرسے خشکی ختم کرنے کیلئے انتہائی کارآمد ہیں۔تحقیق کے مطابق خام شہد ایک ایسا قدرتی ذریعہ ہے

جو اس مسئلے سے نجات دلاتا ہے، اسے استعمال کرنے کیلئے 9 حصے شہد اور 1 حصہ گرم پانی مکس کریں، اس کے بعد بالوں کو دھوئیں اور پھر اس مکسچر سے اس پر دو سے تین منٹ مالش کریں، اس کے بعد سر پر تولیہ لپیٹ لیں اور 3 گھنٹے تک انتظار کریں، پھر پانی سے سر دھو لیں۔سیب کا سرکہ سر کی خشکی کا بہترین حل ہے کیونکہ اس میں پائی جانے والی تیزابیت سر میں ایسی تبدیلیاں لاتی ہیں کہ وہاں خشکی کے پیدا ہونا مشکل ہو جاتا ہے۔ سیب کے سرکے کو چوتھائی کپ پانی سے بھری سپرے بوتل میں شامل کریں اور اپنے سر پر چھڑکاؤ کر کے تولیہ لپیٹ لیں اور پندرہ منٹ سے ایک گھنٹے تک آرام سے بیٹھ جائیں جس کے بعد سر کو معمول کے مطابق دھو لیں

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings