کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بلاول بھٹو نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم عمران خان بھی خوش ہو جائیں گے

HomeLatest Updates

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بلاول بھٹو نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم عمران خان بھی خوش ہو جائیں گے

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ وقت وزیراعظم پر تنقید کرنے کا نہیں ہے،کورونا سے لڑنے کے لیے سب کو مل کرمشترکہ حکمت عملی طے

”خبردار!!! اگر اب ایسا کیا تو ہم سختی سے نمٹیں گے“ وزیراعظم نے شاندار اعلان کر دیا
پاکستان میں کرونا وائرس پر تحقیق میں اہم پیشرفت ، چینی کرونا وائرس خطرناک ، پاکستان میں موجود وائرس کس نوعیت کا ہے؟عوام کوخبردار کر دیا گیا
” آپ حلف دینے کیلئے تیار ہیں کہ رانا ثنا اللہ پر درست کیس بنا؟“ڈی جی اے این ایف نے انتہائی حیران کن جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ وقت وزیراعظم پر تنقید کرنے کا نہیں ہے،کورونا سے لڑنے کے لیے سب کو مل کرمشترکہ حکمت عملی طے کرنا ہوگی،اگر آج میں وزیراعظم کی پریس کانفرنس پر تنقید کروں گا تو کل ان کے لوگ مجھ پر تنقید کریں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت تنقید، الزامات اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی ضرورت نہیں، ضرورت ہے کہ ملک بھر میں مل کر اقدامات کیے جائیں، ہم سب کو مل کر مشترکہ حکمت عملی طے کرنا ہوگی۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہرپاکستانی کوکورونا وائرس کوسنجیدگی سے لینا چاہیے، اس سے جان کو خطرات فلو سے کہیں زیادہ ہیں، کورونا صرف بزرگوں اور بیمار لوگوں کو متاثر نہیں کرتا، اس کی وجہ سے دو لوگ انتقال کرگئے ہیں۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ تفتان سے 302 افراد سندھ آئے جن میں سے 151 میں وائرس کی تصدیق ہوئی آج بھی وفاقی حکومت کو کہتے ہیں ہمیں ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، اس وقت ملک میں کوآرڈینیشن کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت اپنی بھرپور صلاحیتیں استعمال کرے۔انہوں نے سندھ حکومت کو ہدایت کی سندھ حکومت یقینی بنائےکہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو نہ نکالاجائے، تمام نجی اداروں کو بھی پابند کیا جائے کہ کسی کی تنخواہ نہ روکی جائے، ملازمین اگر نہیں بھی آرہے تو ان کو بھی پوری تنخواہ دی جائے۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0