Advertisement

لاہورہائیکورٹ ،آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی رہائی

Advertisements

لاہورہائیکورٹ میں آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دائرکردی گئی درخواست اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہے،درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی ضمانت پر رہائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب آرڈیننس کی سیکشن 24 کے تحت گرفتاریاں غیر قانونی ہیں،نیب نے آصف زرداری اور حمزہ شہباز کو بھی غیر قانونی گرفتار کیا ہے ،درخواست گزارمیں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ آصف علی زرداری پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں، حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کا اقدام کالعدم قرار دے،عدالت سے استدعا ہے کہ آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings