Advertisement

اسرائیل کو نہیں مانتے۔۔۔!! پاکستان نے بھارت اور بنگلہ دیش بارے بھی کیادھماکہ خیز اعلان کر دیا

Advertisements

 ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا ٗ وزیر اعظم جنوری میں ہی قطر کا دورہ کرینگے ٗ عالمی برادری بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری بند کرانے کا مطالبہ کرے ٗ کلبھوشن کا مقدمہ عدالت میں ہے ٗ عدلیہ کے احترام میں اس پر تبصرہ نہیں کریں گے ٗ سرجیکل سٹرائیک ہوئی ہی نہیں ٗبھارتی میڈیا خود اس پر بول رہا ہے ٗ ڈرون کھلی خلاف ورزی ہے جس مذمت کرتے ہیں

ٗہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ٗ بلغاریہ پاکستانی سفارت خانے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی جارہی ہیں ٗتفتیشی افسر کی رپورٹ آنے پر معاملہ نیب کو بھجوایا جائیگا ٗ اسلم اچھو کے افغانستان میں مارے جانے سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں ٗافغان حکومت نے اس حوالے سے کوئی سرکاری اطلاع نہیں دی ٗ پاکستان بنگلہ دیش کی نئی حکومت کو خوش آمدید کہتا ہے ٗامید کرتے ہیں کہ ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر آگے بڑھیں گے۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دور ان بتایا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ٗبھارتی مقبوضہ کشمیر میں مذید 8 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری بھارت سے ان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری بند کرانے کا مطالبہ کرے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم جنوری میں ہی قطر کا دورہ کریں گے تاہم تاریخوں کا تعین جلد کر لیا جائے گا ٗدو طرفہ مشاورت سے جلد تاریخ کا تعین کردیا جائے گا۔ انہوںنے بتایا کہ بلغاریہ میں پاکستانی سفارتخانے میں کرپشن کے حوالے سے کچھ رپورٹس سامنے آئی تھیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلغاریہ پاکستانی سفارت خانے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی جارہی ہیں ٗتفتیشی افسر کی رپورٹ آنے پر معاملہ نیب کو بھجوایا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق سنگا پور میں ڈپٹی ہائی کمشنر کو بلایا کر مبینہ بدعنوانی پر پوچھ گچھ جارہی ہے ترجمان نے کہاکہ روم میں ہمارے سفارتخانے کے حوالے سے بھی انکوائری کی گئی ہے ٗرپورٹ میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائے گی ۔ ترجمان نے کہا کہ کلبھوشن کا مقدمہ اس وقت عدالت میں ہے ٗاس حوالے سے معلومات حقائق کے برعکس ہیں ٗہم عدلیہ کے احترام میں اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ ترجمان نے صدر ٹرمپ کا پاکستانی قیادت سے ملاقات کی خواہش کے اظہار کے حوالے سے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوںنے کہا کہ صدر ٹرمپ نے یکم جنوری 2018 کے ٹویٹ کے بعد اپنا مؤقف بدل لیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون اور روابط جاری رکھے گا ٗوزیر خارجہ نے اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں چین روس افغانستان ایران کے دورے کئے۔ انہوںنے کہا کہ اسلم اچھو کے افغانستان میں مارے جانے سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں ٗ

افغان حکومت نے اس حوالے سے کوئی سرکاری اطلاع نہیں دی ٗافغانستان اس معاملہ کو واضح کرے کہ پاکستان میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر وہاں کیوں پناہ لیئے ہوئے تھا۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے تعلقات کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں ٗپاکستان بنگلہ دیش کی نئی حکومت کو خوش آمدید کہتا ہے ٗامید کرتے ہیں کہ ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر آگے بڑھیں گے۔ ترجمان نے جرمن سفیر کے پاکستان کے مسائل پر ٹوئٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں موجود تمام سفیروں کو نقل و

حرکت مکمل آزادی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان ویانا کنونشن کا مکمل احترام کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جرمن سفیر متعلقہ حکام کو بتا کر سفر کرتے ہیں ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ بھارت بات نہیں کر رہا تو اس کے ہم ذمہ دار نہیں تاہم ہماری پالیسی بہت واضح ہے ٗمقبوضہ کشمیر پہلا نکتہ ہے جس پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال پر انہو ں نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیک ہوئی ہی نہیں ٗبھارتی میڈیا خود اس پر بول رہا ہے۔ ایک اور سوال پر انہوںنے کہا کہ ڈرون کھلی خلاف ورزی ہے ٗایسی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں انہوںنے واضح کیا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔۔

Advertisement

Source zeropoint.com.pk

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings