Advertisement

جب تک اپنے بیٹوں کو ملک پرنچھاور کرنے والی مائیں زندہ ہیں

Advertisements

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ماؤں کے عالمی دن کے موقعہ پر شہداء کی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ایسی مائیں اپنے بیٹوں کو ملک پر نچھاور کرنے کے لیے پیدا ہوتی رہیں گی اس ملک کو ئی شکست نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جن ماؤں کی وجہ سے ہم آج اس مقام پر پہنچے ہیں میں آج انہیں سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں وڈیو شئیر کی ہے جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ شہداء کی ماؤں سے خطاب کر رہے ہیں اس تقریب میں آرمی چیف نے کہا کہ جب تک ایسی مائیں اپنے بیٹوں کو ملک پر نچھاور کرنے کے لیے پیدا ہوتی رہیں گی اس ملک کو ئی شکست نہیں دے سکتا اور نہ ہی ہم ناکام ہو سکتے ہیں۔

عید پر نئے کر نسی نو ٹ لینے والو ں کیلئے بڑی خبر آگئی ، اعلان ہو گیا

اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ماہ 20 سے 31 مئی تک نئے کرنسی نوٹوں کا اجراء کیا جائے گا۔ 19 مئی سے ایس ایم ایس کے ذریعے بکنگ کا آغازکردیا جائے گا۔ صارفین کو8877 پراپنا شناختی کارڈ نمبر، اسپیس اورمنتخب برانچ کا آئی ڈی نمبربھیجنا ہوگا۔ای برانچزکے آئی ڈی نمبرزاسٹیٹ بینک اورنجی بینکوں کی ویب سائیٹس پردستیاب ہیں۔ایک موبائل فون نمبرسے صرف ایک ہی شناختی کارڈ کا نمبربھیجا جاسکتا ہے جب کہ ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک ہی مرتبہ نوٹ جاری کئے جائیں گے۔ نئے نوٹ ملک بھرکے مختلف بینکوں کے 142 شہروں کی 1700 شاخوں سے دستیاب ہوں گے۔ نئے نوٹوں کا فی کس کوٹا 10 روپے کی 3 گڈیاں، 50 اور 100 روپے کی ایک ایک گڈی ہے۔

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings