Advertisement

مولانا خادم حسین رضوی کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

Advertisements

لاہور ہائیکورٹ نے خادم حسین رضوی اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف غداری کی کارروائی کے لیے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ لاہور ہائیکورٹ نے مذہبی تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کے خلاف غداری کی کارروائی کیلیے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی اور واضح کیا کہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا اس صورت میں درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے مقامی شہری شبیر اللہ کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو باور کرایا کہ احتجاج اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف حکومت کارروائی کر رہی ہے. جسٹس عاطر محمود نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس طرح کی درخواستیں دائر کرنے سے عدالتوں پر کیسز کا بوجھ بڑھتا ہے لیکن اس کے باوجود اس طر ح کی درخواستیں دائر کی جاتی ہیں. ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے نشاندہی کی کہ غداری کی کارروائی کرنا وفاقی حکومت کا اختیار ہے عدالت کا نہیں، درخواست گزار کے مطابق خادم حسین رضوی اور مولانا فضل الرحمان نے ملکی اداروں کیخلاف بیان دیئے ہیں اس لیے ان کیخلاف غداری کے الزام میں کارروائی کی جائے. دوسری طرف اسلام آباد: سپریم کورٹ نے زلفی بخاری کو مشیر خصوصی مقرر کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں وزیراعظم کے مشیر خصوصی زلفی بخاری کی اہلیت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ زلفی بخاری برطانوی شہری اور معاون خصوصی ہیں، اس طرح تو جہانگیر ترین کو بھی تعینات کیا جاسکتا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ زلفی بخاری دہری شہریت کے ساتھ سرکاری عہدہ کیسے رکھ سکتے ہیں اور مشیر کا عہدہ اس لیے ہے کہ جو منتخب ہونے کے اہل نہیں اسے لگایا جائے، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا معاون خصوصی کے لیے دہری شہریت کی قدغن ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد زلفی بخاری کو مشیر خصوصی مقرر کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے درخواست میں بنائے گئے دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings