Advertisement

دنیا کی سب سے بڑی خام تیل تیار کرنے والی سعودی آئل کمپنی آرامکو کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔قوم کو کیا خوش خبری ملنے والی ہے ۔جانیں

Advertisements

دنیا کی سب سے بڑی خام تیل تیار کرنے والی سعودی آئل کمپنی آرامکو کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے جہاں وہ پاکستان حکام کے ساتھ کہ سب سے پہلی ایل این جی گیس کی شپمنٹ کے حوالے سے بات چیت کر رہاہے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹاسک فورس برائے انرجی ریفارمز کے سربراہ ندیم بابر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ” رائٹرز “ کو بتایا کہ سعودی عرب کا وفد جمعرات کے روز پاکستان پہنچا جو کہ ایل این جی کی سپلائی پر مشاورت کر رہا تھا . انہوں نے کہا کہ آرامکو کا وفد ایل این جی کی فروخت پر بات چیت کر رہا ہے دراصل وہ اس کاروبار میں داخل ہو رہے ہیں ،آرامکو ایل این جی کی تجارت کا آپریشن شروع کرنے جا رہاہے اور ہم اس کے ہر پہلو پر مشاورت کررہے ہیں جن میں مقدار اور شرائط سمیت دیگر معاملات شامل ہیں

آرامکو کی فی الحال ایل این جی کی پیدوار نہیں کر رہاہے اور اس طرح کی کوئی بھی فروخت اپنی نوعیت کی پہلی ہو گی تاہم کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف جاری نہیں کیا گیاہے .آرامکو کے چیف ایگزیکٹو امین ناصر نے فروری میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب کا مقصد ہے کہ 2030 سے قبل تین بلین کیوبک فٹ گیس ایل این جی ٹینکرز اور پائپ لائنز کے ذریعے برآمد کرے . چیف ایگزیکٹو آف پاکستان ایل این جی نے گزشتہ مہینے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کی ایل این جی کی طلب اگلے تین سے پانچ سالوں کے درمیان تین گنا بڑھ جائے گی ..

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings