Advertisement

وزیر توانائی کی کارکردگی، 8 ماہ میں 81 ارب روپے اضافی جمع کرلیے 58 ارب روپے بجلی چوری روکنے سے بچت ہوئی،وزیراعظم عمران خان کی مبارکباد

Advertisements

وزیراعظم عمران خان نے وزیر توانائی عمر ایوب خان اور ان کی تمام ٹیم کو 8 ماہ میں 81 ارب روپے اضافی جمع کرنے پر مبارکباد دی ہے، 58 ارب روپے بجلی چوری روکنے سے بچت ہوئی۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں اس وقت 80 فیصد سے زائد علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، سحر اور افطار کے وقت زیرو لوڈ شیڈنگ ہے۔

انہوں نے عمر ایوب اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسی طرح اچھا کام جاری رکھیں، یہ نیا پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید 120 ارب روپے آئندہ سال وصول ہوں گے، سرکلر ڈیپٹ پہلے ہی 38 ارب روپے سے کم ہو کر 26 ارب روپے تک آ چکا ہے اور آئندہ دسمبر تک یہ صفر ہو جائے گا جبکہ بقایا جات میں سے 100 ارب روپے اضافی ریکور ہوں گے۔

مزید براں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ سالوں میں درآمدی تیل پر انحصار 30 فیصد تک آ جائے گا۔

جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ پانچ سالوں میں درآمد شدہ تیل پر انحصار 41 فیصد سے کم ہو کر 30 فیصد تک رہ جائے گا اور دس سال بعد ہائیڈل قابل تجدید اور تھر کول سمیت مقامی تیل کے استعمال سے یہ 20 فیصد تک آ جائے گا۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings