Advertisement

راحیل شریف کے پا کستان پہنچتے ہی سعودی ولی عہد کی پا کستان میں آمد ۔۔۔۔تا ریخ کا اعلان کر دیا گیا

Advertisements

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قوم سے خطاب کریں گے۔ سعودی ولی عہد دو روزہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کریں گے ۔ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 14 ارب ڈالر کے معاہدوں کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔سعودی ولی عہد کو اس دورے کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے دی تھی۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے متعلق تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔اس دورے کے دوران تاریخی معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں ممکنہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی رہائش و طعام، سمیت ان کی سکیورٹی سے متعلق بھی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں موصول ہونے والی خبروں کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔اس مقصد کے لیے وہ پاکستان کے لیے اعلان کردہ اقتصادی پیکج میں مزید اضافہ بھی کرنے کے خواہشمند ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 6 یا 12 ارب ڈالرز کی بجائے 14 ارب ڈالرز کا سرمایہ کاری پیکج دینے والا ہے۔اس پیکج میں آسان شرائط کا قرض جبکہ 14 ارب ڈالرز کا سرمایہ کاری پیکج شامل ہوگا۔ تاہم اس حوالے سے تمام معاملات وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد سلمان کے درمیان ملاقات کے دوران طے پائیں گے۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings