کورونا وائرس، وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے مالکان کو کرایہ دار کے ساتھ نرمی کرنے کی اپیل کر دی ، شاندار پیغام جاری کر دیا

HomeLatest Updates

کورونا وائرس، وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے مالکان کو کرایہ دار کے ساتھ نرمی کرنے کی اپیل کر دی ، شاندار پیغام جاری کر دیا

سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار کی بندش کے پیش نظر گھروں کے مالکان کو چاہیے کہ اپنے

”عورت کے موضوع پر بلاول ۔۔۔“ عورت مارچ کے معاملے پر شیخ رشید نے بھی لب کشائی کردی
بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو کب اور کس طرح واپس لایا جائے گا؟ وزیراعظم نے اعلان کر دیا
اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی کی کورونا متاثرہ افرادلیے خطیر رقم کی امداد ضرورت کے وقت حقیقی دوست کا پتہ چلتا ہے،میئر بھی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے

سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار کی بندش کے پیش نظر گھروں کے مالکان کو چاہیے کہ اپنے کرایہ داروں سے نرمی کا رویہ اختیار کریں۔ معروف سماجی کارکن و اداکارہ اور سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان بھر میں کیفے، ریسٹوران، دکانیں ، جیمز، اسکول اور پارکس بند ہوگئے ہیں،اِس مشکل وقت میں بلڈنگ اور فلیٹس کے مالکان کو چاہیے کہ وہ اپنے کرایہ داروں سے کرایہ لینے میں نرمی کا مظاہرہ کریں تاکہ چھوٹے کاروبار والے لوگوں کو مشکلات درپیش نہ آئیں۔

سماجی کارکن شنیرا اکرم نے گزشتہ روز بھی کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا تھا۔شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں ایک گندے ٹیشو پیپر کی تصویر شیئر کی تھی جس سے انہوں نے اپنا موبائل فون اور چارجر صاف کیا تھا۔شنیرا اکرم نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اگر ہمیں چراثیم سے پاک رہنا ہے تو اِس میں صرف ہاتھوں کو صاف رکھنا ضروری نہیں ہے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نےاپنے ٹوئٹ میں ٹوئٹر صارفین سے سوال کیا تھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہم کتنی بار اپنے موبائل کو ہاتھ لگاتے ہیں اور پھر وہ ہی ہاتھ اپنے چہرے پر بھی لگاتے ہیں؟انہوں نے لکھا تھا کہ میں نے ابھی اپنے موبائل فون اور چارجر کو صاف کیا ہے۔انہوں نے لکھا تھا کہ ’جب تک آپ یہ خود نہ کرلیں تب تک مجھ پر کوئی تبصرہ نہیں کریں۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0