Advertisement

خیبر پختونخوا حکومت نے اتنے میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کردی کہ آپ کی بھی خوشی کی انتہا نہ رہے

Advertisements

خیبر پختونخوا حکومت نے 71 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کردی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے 71 میگا واٹ بجلی پیدا کرکے آج نیشنل گرڈ میں شامل کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کی طرف سے نیشنل گرڈ میں بہت جلد 200 میگا واٹ مزیدبجلی شامل کردی جائے گی۔ جو ہنس رہے تھے کہ صوبے کے پاس کچھ نہیں ہے انہیں آج جواب مل گیا ہوگا۔

خورشید نے بجٹ کے حوالے سے تشویشناک پیش گوئی کردی

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ عوام پریشان ہے کہ بجٹ میں کیا ہونیوالا ہے ؟سٹاک مارکیٹ دن بدن گرتی جاری ہے، حکومت کو سب کچھ بہتر ملا ہے ، ان سے کام نہیں ہورہا ، یہ ان کی نا اہلی ہے ۔جیونیوز کے مطابق خورشیدشاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس ٹیم نہیں ہے ، اس لئے وزیر خزانہ کونکال دیا گیا ، حکومت کو سب کچھ بہتر ملا ہے ، ان سے کام نہیں ہورہا ، یہ ان کی نا اہلی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم مہنگائی کیخلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہرکوششیں کررہے وہیں، اس وقت گیس کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے جودال 150روپے کی تھی وہ 300روپے کی ہوگئی ہے جس کی تنخواہ پندرہ ہزار روپے تھی ، وہ ڈالر بڑھنے پر گیار ہ ہزارروپے ہوگئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عوام پریشان ہے کہ بجٹ میں کیا ہونیوالا ہے ؟سٹاک مارکیٹ دن بدن گرتی جاری ہے جبکہ بر آمدکنندگان ڈالر بڑھنے کاانتظار کررہے ہیں۔

Advertisement

Source DailyPakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings