کھانے پینے کی وہ اشیا جنہیں فریزر میں نہیں رکھنا چاہیے ،ماہرین نے وجہ بتا دی

HomeLatest Updates

کھانے پینے کی وہ اشیا جنہیں فریزر میں نہیں رکھنا چاہیے ،ماہرین نے وجہ بتا دی

کئی ایسی اشیائے خورونوش ہیں جنہیں لوگ عموماً ریفریجریٹر میں رکھتے ہیں تاہم اب ماہرین نے اس حوالے سے متنبہ کر دیا ہے۔ ویب سائٹ misskyra.com کے مطابق ا

موت کے بعد انسانی دماغ میں کیا تبدیلی آتی ہے اور انسان کو کیا محسوس ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے سب سے حیران کن جواب دے دیا
کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں عالمی بینک نے پاکستان کی مدد کا اعلان کر دیا ، کتنی بڑی رقم منظوری دیدی، جانئے
اگر یہ کام ہو گیا تو اگلے پندرہ روز میں کرونا وائرس دم توڑ جائے گا، پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی گئی

کئی ایسی اشیائے خورونوش ہیں جنہیں لوگ عموماً ریفریجریٹر میں رکھتے ہیں تاہم اب ماہرین نے اس حوالے سے متنبہ کر دیا ہے۔ ویب سائٹ misskyra.com کے مطابق ان میں سے پہلی چیز دودھ ہے جو بہت لوگ فریزر میں رکھتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فریزر میں جب دودھ جم جاتا ہے اور اسے دوبارہ مائع حالت میں لاتے ہیں تو اس کی ہیئت پہلے والی نہیں رہتی۔ اگرچہ یہ استعمال کرنے کے لیے محفوظ ہوتا ہے مگر یہ کافی اور دلیے وغیرہ میں استعمال کرنے کے لائق نہیں رہتا۔کچھ لوگ کافی کا جار بھی فریزر میں رکھ دیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی میں دیگر چیزوں کی خوشبو جذب کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے چنانچہ یہ فریزر میں پڑی دیگر کھانے کی چیزوں کی خوشبو اپنے اندر جذب کر لیتی ہے جس سے اس کا ذائقہ تبدیل ہو جاتا ہے۔

ماہرین نے شہد کو بھی فریزر میں رکھنے سے منع کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب شہد باہر بھی خراب نہیں ہوتا تو اسے فریزر میں رکھنے سے مطلب؟ فریزر میں رکھنے سے اس میں کرسٹل بن جاتے ہیں جس سے اس کی غذائیت متاثر ہوتی ہے۔ کچھ لوگ چپس اور دیگر فرائی کھانے بھی فریزر میں رکھ دیتے ہیں جن کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ فرائی کھانا زیادہ مقدار میں بنا کر فریزر میں رکھنا چاہتے ہیں تو بہتر ہو گا کہ آپ اسے پہلے اوون میں پکائیں ۔ ماہرین نے کچے پھل اور سبزیاں بھی فریزر میں رکھنے سے منع کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پھلوں اور سبزیوں میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ فریزر میں جب یہ پانی منجمد ہو جاتا ہے تو انہیں نکال کر استعمال کرنے میں دقت ہوتی ہے۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0