پاکستان میں کرونا وائرس کی ویکسین کا دعویٰ کر کے عوام کو لوٹنے والا ڈاکٹر گرفتار، تعلق کہاں سے ہے ؟

HomeLatest Updates

پاکستان میں کرونا وائرس کی ویکسین کا دعویٰ کر کے عوام کو لوٹنے والا ڈاکٹر گرفتار، تعلق کہاں سے ہے ؟

چین کے شہر وہان سے شرو ع ہونے والے کرونا وائرس نے اب دنیا بھر میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد اب پاکستان میں بھی اس کی تباہی کے سلسلے جاری ہیں۔پاک

”محمد عامر کو منتخب نہ کرنے پر بہت بہت شکریہ“ ڈین جونز نے ایسا کیوں کہا؟ جان کر آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں گے
’صبح ہونے نا دے، رات کھونے نہ دے‘ عامر لیاقت نے میئر کراچی وسیم اختر کی ’ویسی‘ ویڈیو لیک کردی
پاکستان میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر کون سے بچے ہونگے ؟ پاکستانی جان کر سکتے میں آگئے

چین کے شہر وہان سے شرو ع ہونے والے کرونا وائرس نے اب دنیا بھر میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد اب پاکستان میں بھی اس کی تباہی کے سلسلے جاری ہیں۔پاکستا ن میں ابھی تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد دکی تعداد 185 ہوگئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے اس کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ اسی دوران پولیس نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے جو دعویٰ کرتا تھا کہ اس کے پاس کرونا وائرس کی ویکسین موجوف ہے ۔بتایا گیا ہے

کہ وہ جھوٹی ویکسین پیش کر کے لوگوں کو لوٹ رہا تھا ۔پولیس کو اطلاع ملتے ہیں کارروائی کی گئی جس کے بعد مبینہ ڈاکٹر کو اس کے کلینک سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام نے بات کرتے ہوئے بتایاہے کہ انہیں کچھ ایسے لوگوں نے اطلاع دی تھی جو اس کے پاس علاج کی غرض سے جا چکے تھے۔ ہمیں اطلاع ملی تو ہم نے کارروائی کرنے کا سوچا جس کے بعد ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مبینہ ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اب اس کی میڈیکل ڈگریوں کی بھی تصدیق کروائی جائے گی کہ وہ اصلی ہیں یا جعلی۔یاد رہے کہ کرونا وائر س کی وجہ سے پاکستان بھر میں خوف پھیلا ہوا ہے جس کے بعد لوگوں کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ ا س سے کسی طرح بچا جا سکے۔ لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان میں کرونا وائرس کے متاثرہ لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد حالات کنٹرول میں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اسی دوران ایک ڈاکٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس ویکسین موجود ہے اور اس کے ذریعے وہ لوگوں کو لوٹ رہا تھا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0