کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عوام کو کونسے پانچ کام کرناہونگے ؟وزیراعظم نے بتا دیا

HomeLatest Updates

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عوام کو کونسے پانچ کام کرناہونگے ؟وزیراعظم نے بتا دیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں کسی بھی ملک کی حکومت کرونا وائرس سے اکیلے مقابلہ نہیں کر سکتی بلکہ عوام کے ساتھ مل کر اس کا مقابلہ کیا جا رہا

’پاکستان میں کورونا کے 70 فیصد کیسز ایران سے آئے، گارنٹی نہیں دے سکتے کہ 2 ہفتے بعد کیا ہوگا ‘
اپنی بیٹیوں کو سکول لیجانے کے لیے روزانہ 12 کلومیٹر کا سفر پیدل طے کرنے والا دنیا کا سب سے بہترین باپ
”عاقب جاوید بدترین کوچ ہیں اور میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ پی ایس ایل 3 میں لاہور قلندرز کے فیلڈنگ کوچ عتیق زمان نے ہیڈ کوچ اور برینڈن میکالم پر سنگین الزامات عائد کر دئیے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں کسی بھی ملک کی حکومت کرونا وائرس سے اکیلے مقابلہ نہیں کر سکتی بلکہ عوام کے ساتھ مل کر اس کا مقابلہ کیا جا رہا ہے ،چین نے بھی اپنی عوام کے ساتھ مل کر کرونا وائرس کا مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں اب چین میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی آرہی ہے ۔قوم سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عوام کو پانچ چیزوں کا خیال رکھناہے ،بڑے اجتماعات پر جانے سے گریز کریں ،40سے زائد لوگوں کے اجتماع میں نہ جائیں ۔بند کمروں میں زیادہ لوگ جمع نہ ہوں ،ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں کیونکہ کرونا وائرس سب سے زیادہ تیزی سے ہاتھ ملانے سے پھیلتا ہے ۔بیرون ملک سے آنے والے لوگ گھروں میں رہیں اور اپنے آپ کو دیکھیں کہ وائرس ہے یا نہیں ۔اگر کسی کو نزلہ کھانسی ہے تو فوری طورپر کرونا ٹیسٹ نہ کرائیں کیونکہ اس سے کرونا کٹس ختم ہو سکتی ہیں ،گھبرانا نہیں ہیں ،زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0