آسٹریلیا کے جنگلات میں آتشزدگی، شاہد آفریدی میدان میں آگئے، شاندار اعلان کردیا

HomeLatest Updates

آسٹریلیا کے جنگلات میں آتشزدگی، شاہد آفریدی میدان میں آگئے، شاندار اعلان کردیا

 پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شاہد آفریدی کی فائونڈیشن نے آسٹریلیا میں لگنے والی آگ کوبجھانے کیلئے امدادی کارروائیوں میں مدد کا اع

بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کو ایسی وارننگ دے دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے
بجلی کی میٹر ریڈنگ روک دی گئی، پاکستانی صارفین کو اب بل کس طرح بھیجے جائیں گے ؟ خوشخبری سنا دی گئی
کاشف عباسی کے پروگرام پر ساٹھ روز کی پابندی لیکن بوٹ لانے والے وزیر فیصل واوڈا میڈ یا پر کب تک نہیں آسکیں گے ؟وزیراعظم نے پابندی لگا دی

 پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شاہد آفریدی کی فائونڈیشن نے آسٹریلیا میں لگنے والی آگ کوبجھانے کیلئے امدادی کارروائیوں میں مدد کا اعلان کر دیا ہے۔اس بات کا اعلان پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ سے اب تک 32 افراد ہلاک، ہزاروں گھر تباہ، 48 کروڑ جانور ہلاک اور 30 لاکھ ہیکڑ پر رقبہ متاثر ہوا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث آگ کی شدت میں مزید تیزی آنے اور ملک کے دیگر علاقوں تک بھی پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔

جہاں عالمی برادری اور ماحولیاتی کارکنوں کے لیے آسٹریلیا میں لگنے والی آگ پریشانی کا باعث بن گئی ہے، وہیں صاحب استطاعت اور دیگر موثر شخصیات بھی امداد کے لیے میدان میں آ گئی ہیں۔ انہی میں سے ایک پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی ہیں جنہوں نے فاونڈیشن کے توسط سے امدادی کارروائیوں میں مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں لکھا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان، آسٹریلیا کے ساتھ کھڑا ہے اور انکی فائوندیشن آگ سے متاثرہ علاقوں میں ضروری امدادی سامان مہیا کرے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل 6 جنوری کو آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز لیگ سپنر شین وارن نے متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے کی مہم شروع کی۔ شین وارن نے اپنی پسندیدہ ٹوپی جو وہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران پہنتے رہے ہیں، نیلامی کے لیے پیش کر دی ہے۔ شین وارن اپنی سبز بیگی ٹوپی کے ذریعے فنڈز جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو مشکل میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے کافی ہوں گے۔اب تک شین وارن کی ٹوپی کی قیمت پانچ لاکھ آسٹریلوی ڈالر سے زیادہ لگ چکی ہے، لیکن نیلامی کی آخری تاریخ 10 جنوری تک اس سے زیادہ کی بولی لگنے کی امید ہے۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0