”کرونا وائرس بھی آیا مگر پی ایس ایل نے۔۔۔“ ڈیرین سیمی جاتے جاتے بھی بھارتیوں کو آگ بگولہ کر گئے، پاکستانیوں کے دل جیت لئے

HomeLatest Updates

”کرونا وائرس بھی آیا مگر پی ایس ایل نے۔۔۔“ ڈیرین سیمی جاتے جاتے بھی بھارتیوں کو آگ بگولہ کر گئے، پاکستانیوں کے دل جیت لئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرین سیمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود پاکستان میں ہونے والی پی ایس ایل کامیاب تری

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ، دارالحکومت کہاں بنے گا؟پی ٹی آئی حکومت نے زبردست اعلان کردیا
چین نے کرونا وائرس کے ہزاروں مریضوں کو صحت یاب کرنے والی’’نایاب دوا ‘‘پاکستان کے حوالے کردی
پرویز خٹک نے وہ کام کردیاجس کی پور ے ملک میں کسی کو اجازت نہیں،زندگیاں خطرے میں ڈال دیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرین سیمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود پاکستان میں ہونے والی پی ایس ایل کامیاب ترین لیگ ثابت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل کی منسوخی کے اعلان کے بعد غیرملکی کھلاڑیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی بھی وطن واپس لوٹ گئے تاہم واپسی سے قبل انہوں نے پاکستانیوں کے نام ایک پیغام جاری کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود پہلی بار پاکستان میں ہونے والی پی ایس ایل کامیاب ترین لیگ ثابت ہوئی، میں پشاور زلمی فیملی کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں سے درخواست کی کہ وہ وائرس سے اپنی حفاظت کریں اور آپ سے پھر ملاقات ہوگی۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0