Advertisement

بیگم سے لڑائی، آدمی نے اپنی بیوی کے جسم میں ایسی چیز داخل کردی کہ جان کر ہی انسان کانپ اُٹھے

Advertisements

بھارت میں ایک خاتون کو اپنے شوہر کے کسی عورت کے ساتھ معاشقے کا علم ہوااور جب اس نے شوہر سے اس حوالے سے پوچھا تو دونوں میں جھگڑا ہو گیا اور شوہر نے بیوی کے جسم میں ایسی چیز داخل کر دی کہ سن کر انسان کانپ اٹھے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے شہر اندور میں پیش آیا ہے، جہاں اس بدبخت شخص نے اپنے بیوی کے جسم کے پوشیدہ حصے میں موٹرسائیکل کے ہینڈل کی پلاسٹک کی گرپ داخل کر دی۔

رپورٹ کے مطابق اس بدطینت شخص کی اس حرکت سے خاتون کی حالت غیر ہو گئی اور اسے فوری طور پر اندور کے مہاراجا یشونت راﺅ ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے خاتون کے جسم سے گرپ نکالی۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ”گرپ بہت اندر تک چلی گئی تھی جس سے خاتون کے یوٹرس، یورین بلیڈر اور سمال انٹیسٹن کو سنگین نقصان پہنچا ہے اور خاتون کے جسم میں انفیکشن بہت پھیل چکی ہے جس کے لیے اسے مزید کئی دن تک ہسپتال میں رکھنا پڑے گا۔“رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس30سالہ خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت پرکاش بھیل کے نام سے ہوئی ہے۔

Advertisement

Source DailyPakistan
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings