Advertisement

لاہور ہائیکورٹ سے مولانا فضل الرحمان اور خادم حسین رضوی کے حوالے سے بڑی خبر

Advertisements

لاہور ہائیکورٹ نے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور خادم حسین رضوی کےخلاف غداری کی کارروائی کےلئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ لاہور ہائیکورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مذہبی تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر کےخلاف غداری کی کارروائی کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار دےکر مسترد کر دی اور واضح کیا کہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا اس صورت میں درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے شہری شبیر اللہ کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو باور کرایا کہ احتجاج اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کےخلاف حکومت کارروائی کر رہی ہے، جسٹس عاطر محمود نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس طرح کی درخواستیں دائر کرنے سے عدالتوں پر کیسز کا بوجھ بڑھتا ہے لیکن اس کے باوجود اس طر ح کی درخواستیں دائر کی جاتی ہیں۔ ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے نشاندہی کی کہ غداری کی کارروائی کرنا وفاقی حکومت کا اختیار ہے عدالت کا نہیں، درخواست گزار کے مطابق مولانا فضل الرحمان اورخادم حسین رضوی نے ملکی اداروں کیخلاف بیان دیئے ہیں اس لیے ان کیخلاف غداری کے الزام میں کارروائی کی جائے ۔ دوسری طرف سپریم کورٹ آف پاکستان نے آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ کیا تو تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے اس کیخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا اور پھر ملک بھر میں احتجاج کیا گیا۔ اس دوران علامہ خادم حسین رضوی کی کئی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں تاہم اب ان کی جو تصویر سامنے آئی ہے اس نے پاکستانیوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا اور سوشل میڈیا صارفین کی تو جیسے ’چاندی‘ ہو گئی جنہیں دلچسپ اور مزاح سے بھرپور تبصرے کرنے کا بہترین موقع میسر آ گیا۔

یہ تصویر کسی طیارے کے اندرونی حصے کی ہے جس میں علامہ خادم حسین رضوی اپنی نشست پر بیٹھے فون پر کسی سے گفتگو کرنے میں محو ہیں مگر جس نے سب لوگوں کی توجہ حاصل کی، وہ تھے اداکار احسن خان، جو اتفاق سے اسی جہاز میں سفر کر رہے تھے اور کسی مسافر نے بہترین موقع ملتے ہی دونوں کی اکٹھے تصویر بھی بنا لی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور اس پر خوب دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی زور و شور سے جاری ہے۔

Advertisement

Source DailyPakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings