Advertisement

کیا وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کو وزارت سے فارغ کر دیا ہے ؟؟

Advertisements

عمران خان پہلی بارجلال میں آگئے ۔۔اپنی قریبی 2اہم ترین شخصیات میں سے ایک کو فارغ کرنے کا فیصلہ ، ایک تو فواد چوہدری مگر دوسری کون ؟ نام جان کر یقین نہیں کریں گے عمران خان پہلی بارجلال میں آگئے ۔۔اپنی قریبی 2اہم ترین شخصیات میں سے ایک کو فارغ کرنے کا فیصلہ ، ایک تو فواد چوہدری مگر دوسری کون ؟ نام جان کر یقین نہیں کریں گے ۔۔ حکومت کی 100روزہ کارکردگی پر ریلیز ہونیوالے ’’ہم مصروف تھے‘‘ کے اشتہار پر وزارت اطلاعات اور وزیراعظم کے مشیر کے درمیان چپقلش سامنے آگئی، وزیراعظم نے میڈیا سے تعلقات استوار کرنے کے لئے ان دو شخصیات میں سے ایک کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انتہائی معتبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سو روزہ کارکردگی پر ریلیز ہو نیوالے اشتہار کی ڈیزائننگ سینیٹرفیصل جاوید اور وزیراعظم کے مشیر افتخار درانی نے کی ہے اور اس سلسلے میں وزارت اطلاعات کے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے مشاورت نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں اشتہار چھپنے کے بعد وفاقی وزیر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے دو ٹوک جواب دیا کہ ایسے اشتہارات ان کی مشاورت سے نہیں چھاپے جاتےادھر پاکستان تحریک انصاف کے انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا کہ افتخار درانی اور وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے درمیان کافی عرصہ سے میڈیا پالیسی پر چپقلش جاری تھی اور اس دوران سینیٹر فیصل جاوید آدھمکے اور ان کے مطابق وزارت اطلاعات کے وہ بھی مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ’’ہم مصروف تھے‘‘ کے اشتہار کے اوپر بھرپور بحث کیے جانے کا بھی امکان ہے۔وزیراعظم نے کفایت شعاری پروگرام کے تحت کروڑوں روپے پی ایم ہائوس سے جو بچائے ہیں وہ ایک ایسے اشتہار کی نذر کردیئے گئے جس کو ریلیز کیے گئے عرصہ گزر گیا تاہم وہ آج تک کسی کے سمجھ میں نہ آسکا ہے۔ دوسری طرف جس کا خدشہ بھی نہ تھا وہ کام ہو گیا ۔۔ اسد عمر نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دیدیا ۔۔ کیا کام کر ڈالا ؟۔۔وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے ہی وزیراعظم عمران خان کا جھوٹ فاش کر دیا، ایسی خبر آگئی کہ جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائینگے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سینیئر اینکرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے دور حکومت میں دو مرتبہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ اضافہ سٹیٹ بینک نے کیا ہے کیونکہکرنسی ریٹس وہی طے کرتا ہے تاہم دونوں مرتبہ انہیں میڈیا کے ذریعے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا پتہ چلا، سٹیٹ بینک ایک خود مختار ادار ہ ہے تاہم اب اس کے ساتھ ملکر ایسا میکنزم بنا رہے ہیں جس میں وہ حکومت کو کرنسی ریٹس کے حوالے سے پہلے بتا سکے ۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings