Advertisement

ایف اے ٹی ایف اجلاس ، پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب

Advertisements

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چین میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کی قیادت میں 12 رکنی پاکستانی وفد نے شرکت کی۔ آسٹریلیا، ملائیشیا، ترکی، امریکہ ، چین ، بھارت، جرمنی اور برطانیہ کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ بھارت پاکستان کے خلاف اجلاس میں 6 رکنی وفد لے کر آیا۔ بھارتی وفد میں کسٹم ، بینکنگ ، اور ٹیکس کے ماہرین شامل تھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کودہشتگردی کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا، کرنسی سمگلنگ کی روک تھام اورمدارس اصلاحات پر بریفنگ دی ۔ اجلاس کے دوران بھارتی ماہرین کی جانب سے بعض اعتراضات بھی اٹھائے گئے لیکن پاکستان نے بھارتی اعتراضات کا بھرپور جواب دیا۔

لاہورہائیکورٹ کا علیم خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے اثاثہ جات کیس میں پی ٹی آئی رہنمااور سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت منطور کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کی اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،علیم خان نے بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

Advertisement

Source DailyPakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings