ہم آپ کو یاد کریں گے، دشمنوں کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہونے والے میجرجنرل آصف غفورکو شاندار خراج تحسین پیش کر دیا گیا

HomeLatest Updates

ہم آپ کو یاد کریں گے، دشمنوں کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہونے والے میجرجنرل آصف غفورکو شاندار خراج تحسین پیش کر دیا گیا

 پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کے عہدے پر میجر جنرل آصف غفور کی جگہ میجر جنرل بابر افتخار کو تعینات کردیا گ

نشے کی حالت میں آدمی نے اپنی 5 سالہ بیٹی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے
ایران سے آمد ورفت اب بھی جاری ہے، سکریننگ کا طریقہ کار ناکام ہو چکا،حیرت انگیز انکشافات کے ساتھ دھماکہ خیز مطالبہ کر دیا گیا
بریکنگ نیوز! جرمنی کے وزیر خزانہ نے خودکشی کرلی نہوں نے خودکشی کورونا وائرس سے ہونے والے ….

 پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کے عہدے پر میجر جنرل آصف غفور کی جگہ میجر جنرل بابر افتخار کو تعینات کردیا گیاجبکہ میجر جنرل آصف غفور کا تبادلہ کرکے انہیں جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) تعینات کردیا گیا ہے. سبکدوش ہونے والے میجر جنرل آصف غفور نے 1988 میں پاکستان فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا اور انہیں 15 دسمبر 2016 کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھاوہ اب اوکاڑہ میں پاکستان فوج کی 40 ویں انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی سی او) کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے.اپنے دور میں آصف غفور نے بے تحاشا مقبولیت بھی سمیٹی۔ میجر جنرل آصف غفور پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی خبروں کی زینت بنے رہے. میجر جنرل آصف غفور ٹویٹر پر بھی خاصے متحرک رہتے یہی وجہ ہے

کے صارفین بھی ان کی ٹویٹ کا انتظار کرتے تھے۔ سوشل میڈیا کی وجہ سے آصف غفور کا پاکستانیوں کے ساتھ ایک منفرد رشتہ بھی قائم رہا۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے تمام پاکستانیوں کے تعاون اور محبت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی آصف غفور کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ایک صارف کا کہنا ہے کہ شکریہ میجر جنرل آصف غفور !! آپ نے اپنے کام کو بہترین طریقے سے انجام دیا۔ لبرلز اور بھارتیوں کو بے نقاب کیا،۔ ایک صارف نے کہا کہ میجر جنرل آصف غفور ہمارے دشمنوں کے لیے ایک ڈرونا خواب تھے وہ بہادر اور رحم دل انسان ہیں۔اور جب انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو سرپرائز کر دیں گے، تو دنیا نے اسے دیکھا۔ ایک صارف نے کہا کہ آصف غفور کو آئی ایس پی آر کی تاریخ میں سنہری دور کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ایک اور صارف نے کہا کہ آپ کی خدمات کی وجہ سے آپکو سلیوٹ کرتے ہیں۔ایک صارف نے کہا آصف غفور ایسے ڈی جی آئی ایس پی آر تھے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 1