Advertisement

ڈالر مارکیٹ ریٹ سے مہنگا فروخت کرنے والی ایکسچینج کمپنیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Advertisements

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کرنسی ریٹ کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر، گورنر اسٹیٹ بینک، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی آئی بی شریک ہوئے، اجلاس میں سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے وفدنے بھی شرکت کی۔حکومت نے ڈالر مارکیٹ ریٹ سے مہنگا فروخت کرنے والی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹیسٹ شدہ کرنسی ریٹ سے انحراف کرنے والی کمپنیوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔جب کہ ایمنسٹی سکیم کے تحت اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف مجوزہ کاروائی پربھی غورکیا گیا۔اجلاس میں وفد نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایس ای سی پی مقررہ حد سے زیادہ کرنسی فروخت کرنے والی کمپنیوں کا ساتھ نہیں دے گا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ڈالر کی مارکیٹ قیمت خرید 143 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 144 روپے ہے۔ سعودی ریال کی قیمت خرید 38 روپے 20 پیسے اور قیمت فروخت 38 روپے 35 پیسے ہے۔وزیراعظم عمران خان سے کرنسی ڈیلرز عہدیداروں کی ملاقات ہوئی۔جس میں اتفاق کیا گیا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 143 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 140روپے رہے گی۔جب کہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے پچیس پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر دوبارہ 144 روپے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں تیزی کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی۔ یاد رہے کہ آج صبح کاروباری دن کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالرکی قیمت 146 روپے ہو گئی تھی تاہم مارکیٹ میں تیزی کے بعد ڈالر کی قیمت دوبارہ 144 روپے کی سطح پر واپس آ گئی ہے۔

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings