Advertisement

ڈالر بے قابو ہوتے ہی اسحاق ڈار کی یاد ستانے لگی ، اسمبلی سے اسحاق ڈار کی خدمات حاصل کرنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

Advertisements

ڈالر کی اڑان کنٹرول کرنے کیلئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی خدمات حاصل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسبملی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کروائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ تبدیلی سرکار کا ایک اور کارنامہ ملکی تاریخ میں ڈالر کی قیمت 148 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور شنید ہے کہ ڈالر مزید اڑان بھرے گاجس سے مہنگائی کا سونامی عوام کو بہا لے جائے گا، ملکی معیشت پہلے ہی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے، ریاست مدینہ کے دعویداروں نے عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے، ڈالر کی اونچی اڑان سے عوام کی قوت خرید جواب دے کر رہ گئی ہے، ہر چیز کو پر لگ گئے ہیں۔مہنگائی ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت معیشت کی بحالی اور ڈالر کو کنٹرول کرنے کے لیے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی خدمات حاصل کرے۔

تیل اور گیس کی ڈرلنگ کی جگہ کی سکیورٹی اچانک انتہائی سخت کر دی گئی

پاکستان کے جنوب میں واقع سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ ڈرلنگ کے مقام کو ہنگامی طور پر سیل کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق زیر سمندر تیل و گیس کے ذخائر تک رسائی حاصل کی جا چکی، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرلنگ کے مقام کے گرد ہر قسم کی سمندری آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے دوران ڈرلنگ کے مقام کو ہنگامی طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زیر سمندر تیل و گیس کے ذخائر تک رسائی حاصل کی جا چکی ہے۔ اسی باعث اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرلنگ کے مقام کے گرد ہر قسم کی سمندری آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پاک بحریہ ڈرلنگ کے مقام کی سیکورٹی کی ذمے داری سنبھالے ہوئے ہے۔

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings