Advertisement

یہ تو کہا تھا، تم ہمیں حیران نہیں کر سکتےڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک اور شاندار ’چھکا‘ لگا دیا

Advertisements

 بھارت کی نقل کرنے کی روایت بالی ووڈ سے بھارتی سیاسی جماعتوں میں بھی منتقل ہو گئی ہے اور انہوں نے پاک فوج کا نغمہ ” پاکستان زندہ باد “ نقل کر لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دبنگ جواب دیا تو ’چوکیدار سیاستدان‘ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کر دیا مگر اب ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس ویڈیو بیان پر بھی دبنگ جواب دیدیا ہے۔

یوم پاکستان یعنی 23 مارچ کے موقع پر معروف گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں ریلیز ہونے والا نغمہ ” پاکستان زندہ باد “ دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہو گیا اور بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی ”چوکیدار راجہ سنگھ“ کو اس قدر پسند آیا کہ اس کی دھن چوری کر کے لفظوں کے ہیر پھیر کیساتھ اسے اپنے لئے ریکارڈ کر لیا اور پھر ٹوئٹر پر ویڈیو بھی شیئر کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یہ ویڈیو دیکھی تو اسے شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ ” خوشی ہوئی آپ نے ہماری نقل کی ہے اور اب سچ بولنے کی پاکستانی عادت کو بھی اپنا لیں۔“

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ جواب دئیے جانے کے بعد بھارتی سیاستدان نے روائتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ میڈیا کے کچھ لوگوں نے مجھے فون کیا کہ آپ نے بہت اچھا گیت بنایا مگر پاکستان کے میڈیا میں کھلبلی سی مچی ہوئی ہے اور وہاں کا میڈیا اور گلوکار کہہ رہے ہیں کہ آپ ”ہندوستان زندہ باد“ گانا بنانے کیلئے پاکستانی گانا چرایا ہے۔

میں ان میڈیا والوں کو اور پاکستانی گلوکاروں سے کہنا چاہوں گا کہ ہم گزشتہ دس سال سے ’سری رام نوامی‘ کے موقع پر ہر سال نیا گیت نکالتے ہیں اور ہر سال کوئی نا کوئی نیا گیت بناتے ہیں۔ ضرورت نہیں پڑی اور ہو ہی نہیں سکتا کہ پاکستان کا گیت کاپی کریں، بھارت میں اچھے سے اچھا لکھنے والا اور گانے والا اور سب ہیں، ہندوستان زندہ باد ہے، زندہ باد تھا اور زندہ باد رہے گا، میرے خیال سے پاکستان نے میرے کئی گانے کاپی کئے ہوں گے، میں نے نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اس ویڈیو بیان پر بھی شاندار اور دبنگ جواب دے کر پاکستانیوں کے دل خوش کر دئیے ہیں جنہوں نے لکھا ” پاکستانی میڈیا تمہارے نام نہاد گانے کو کوریج نہیں دے رہا۔ پوری دنیا میں اسے کسی اور نام سے جانا جاتا ہے۔۔۔ میری پچھلی ٹویٹ کا دوسرا جملہ کہ ’سچ بولنے کی پاکستانی عادت بھی اپنا لو‘ توقعات کے عین مطابق درست ثابت ہوا ہے۔ آپ کا یہ جھوٹ بھی حیران کن نہیں ہے، یہی تو کہا تھا، ہمیں حیران نہیں کیا جا سکتا۔۔۔“


Advertisement

Source DailyPakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings