Advertisement

سوشل میڈیا پر ترجمان پاک فوج کی تصویروں کیساتھ ایسی کون سی پوسٹ شیئر کردی گئی کہ جسے آصف غفور نے دیکھا تو فوراً ایسا پیغام جاری کردیا کہ سب کے دل جیت لئے

Advertisements

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی دو مختلف تصاویر ہیںاور ساتھ ہی تحریر درج ہے کہ”کوئی تیزاب سے جلتاہے تو کوئی تیل سے جلتا ہے ، پاکستان کا ہر دشمن بوس کے سٹائل سے جلتا ہے ،“۔ یہ پوسٹ میجر جنرل آصف غفور کی نظروں سے گزری تو انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پرسنل اکائونٹ سے اس کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے

لکھا کہ ” یہ کبھی بھی کسی شخص کے بارے نہیں ہونا چاہیے، چاہے وہ جوکوئی بھی ہو ،یہ پاکستان اور اس کے لوگوں کے بارے میں ہونا چاہیے ، فرد واحد کی تعریف اور تذلیل ہمیں کہیں بھی نہ لے جائے گی ، کوئی بھی فرد ادارے سے بالاتر نہیں ہے اور کوئی بھی ادارہ پاکستان سے اوپر نہیں ہے ، یہ وہ طریقہ ہے جس طرح ہمیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرنا چاہیے ۔“واضح رہے کہ آصف غفور پاکستانیوں میں خاصے مقبول ہیں ۔

بھارت کے سر پر آئی ایس پی آر کا خوف طاری ہوگیا،بھارتی میڈیا نے آئی ایس پی آر کو آئی ایس آئی سے زیادہ خطرناک قرار دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی ایس پی آر کی عزم نو مہم بھارتی کولڈ اسٹارڈ ڈاکٹرائن کا توڑ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالاکوٹ واقعے کے بعد آئی ایس پی آر نے اہم کردار ادا کیا۔ انفارمیشن کی جنگ میں پاکستان کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہے۔بھارتی دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت کو آئی ایس پی آری کے انفارمیشن آپریشن سے خبردار رہنا ہوگا۔ بھارتی دفاعی ماہرین کے مطابق میجر جنرل آصف غفور جنوبی ایشیا کا گیرازیموف ہے۔ہائبرڈ وار کا نظریہ سب سے پہلے روس کے جنرل گیرازیموف نے2018 میں پیش کیا تھا۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings