پاکستان میں کرونا وائرس کےپہلے مشتبہ مریض کی ہلاکت؟ ملک بھر میں تھرتھلی ،ہسپتال انتظامیہ کا موقف بھی سامنے آگیا

HomeLatest Updates

پاکستان میں کرونا وائرس کےپہلے مشتبہ مریض کی ہلاکت؟ ملک بھر میں تھرتھلی ،ہسپتال انتظامیہ کا موقف بھی سامنے آگیا

پاکستان میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرس، تعلق پشاورسے بتایا گیا۔اسی حوالے سے اب صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرِ صحت تی

امریکی صدر کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے یا نہیں؟ وائٹ ہاوس کا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا
ایک کروڑ غریب عوام کیلئے 12ہزار کا ماہانہ وظیفہ ، وفاقی حکومت نے اعلان کر دیا
نوازشریف اُس وقت تک باہر رہیں گے جب تک ۔۔۔رانا ثناءاللہ نےسابق وزیراعظم کی واپسی کے خواب دیکھنے والوں پر بجلیاں گرا دیں

پاکستان میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرس، تعلق پشاورسے بتایا گیا۔اسی حوالے سے اب صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ایک مریض انتقال کر گیا ہے۔وہ کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کے طور پر لایاگیا تھا۔ ان کا علاج جاری تھا تاہم ان ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ہم ہر کسی کو اس متعلق آگاہ رکھیں گے۔۔تاہم اب اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کا موقف

سامنےآیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پشاور میں جاں بحق ہونے والے مریض کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔ہنگو کے مریض کو کرونا وائرس کے شک پر ہسپتال لایا گیا تھا،میڈیکل رپورٹس میں کرونا وائرس ثابت نہ ہو سکا۔مریض کا انتقال شدید بخار کے باعث ہواہے۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0