Advertisement

ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل حسن علی بلے بازوں کے لیے ’خطرناک ‘سمجھی جانے والی فہرست شامل ہو گئے

Advertisements

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بلے بازوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے خطرناک فاسٹ بولرز کی فہرست تیار کر لی گئی جس میں حسن علی بھی شامل ہیں ۔اس فہرست میں پانچ فاسٹ باولرز کو جگہ ملی ہے جن میں حسن علی ،جسپریت بھمرا،کگیسو ربادا،مچل سٹارک اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں ۔ حسن علی نے 2017 میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں 13 وکٹیں حاصل کیں اورپلیئر آف دی ٹورنا منٹ قرار پائے۔عالمی نمبر ایک بھارت کے جسپریت بھمراکوآخری اوورز کا سپیشلسٹ باولر قرار دیا جاتا ہے۔جنوبی افریقا کے نوجوان فاسٹ باولر کگیسو ربادا نے سپیڈ اور سوئنگ کی وجہ سے فہرست میں جگہ بنائی۔مچل سٹارک اور ٹرینٹ بولٹ 2015 ورلڈ کپ کے کامیاب ترین بولرز رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان فاسٹ بولرز کے لیے انگلینڈ اینڈ ویلز کی وکٹیں کڑا امتحان بھی ثابت ہوں گی۔

ساس کو روزانہ گھر آنے سے روکنے کے لئے آدمی نے ایسی خطرناک چیز پال لی کہ جان کر تمام شوہروں کو ہنسی آجائے

ساس کے داماد کے گھر آ کر براجمان ہو جانے کے متعلق درجنوں لطیفے مشہور ہیں، بعض لوگوں کے لیے سچ بھی ہوں گے۔ اب اس برطانوی شہری کو ہی دیکھ لیں جو اپنے ساس کے آئے روز اپنے گھر آ جانے سے اس قدر تنگ آ گیا کہ گھر میں ایک خوفناک مکڑی پالی لی، کیونکہ اس کی ساس مکڑی سے بہت ڈرتی ہے۔ دی مرر کے مطابق اس شخص نے انٹرنیٹ پر بتایا ہے کہ ”میری ساس آئے روز ہمارے گھر آ جاتی اور کئی کئی دن تک وہیں رہتی۔ اسے ہماری پرائیویسی کا ذرا بھی خیال نہیں ہوتا تھا۔“

”ایک روز اس نے فون کیا کہ وہ ہمارے گھر آ رہی ہے۔ اس پر میں بہت پریشان ہو گیا اور اسے روکنے کی ترکیب سوچنے لگا۔ مجھے یہ واقعہ معلوم تھا کہ ایک بار ایک مکڑی نے میری ساس پر حملہ کر دیا تھا اور اس مکڑی کے کاٹنے سے وہ دو دن تک شدید تکلیف میں مبتلا رہی تھی۔ تب سے وہ مکڑی سے بہت ڈرتی ہے۔ یہ واقعہ یاد آتے ہی میں اچھل پڑا اور ایک مکڑی خرید کر گھر لے آیا۔ میں نے اس مکڑی کے لیے لیونگ روم میں ایک گھروندا بنایا اور اس میں اسے چھوڑ دیا۔ میں نے مکڑی کے متعلق اپنی بیوی کو بتادیا تاہم اسے یہ نہیں بتایا کہ اسے گھر میں پالنے کا مقصد کیا ہے۔ جب سے یہ مکڑی گھر میں آئی ہے میری ساس ہمارے گھر نہیں آتی، اور اگر کبھی آئے بھی تو کچھ دیر ٹھہر کر واپس چلی جاتی ہے۔“

Advertisement

Source DailyPakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings