Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے کرائسٹ چرچ کی مساجد پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کر دیا

Advertisements

وزئراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشتگرد حملے سے مجھے شدید دھچکا پہنچا ہے جس کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں ، ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہے ، ہماری دعائیں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں ۔“

یاد رہے کہ آج نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی النور اور لین وڈ مسجد میں دہشتگردوں نے نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اب تک 40 سے زائد افراد کی شہادت کی اطلاعات ہیں ۔

استانی کے ساتھ ناجائز تعلقات کی شکایت والدین کو کیوں لگائی؟ طالبعلم کا خاتون ٹیچر کے ساتھ ایسا سلوک کہ آپ کی بھی روح کانپ جائے

تھانہ سندر کے علاقے رانا ٹاﺅن مراکہ میں نویں کلاس کے طالب علم نے استانی سے ناجائز تعلقات کی شکایت والدین کو لگانے والی خاتون ٹیچر کو تیز دھار آلے سے قتل جبکہ ٹیچر کی بہن کو زخمی کردیا ۔ پولیس نے 18 سالہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ تھانہ سندر کے علاقے رانا ٹاﺅن مراکہ میں نویں کلاس کے طالبعلم رضوان کے اپنی ایک ٹیچر کے ساتھ ناجائز مراسم تھے جس کی خبر ٹیچر شگفتہ کو ہوگئی تھی۔ سکول کے پرنسپل اور مقتولہ کے شوہر محمد اشرف کے مطابق ان کی مقتول اہلیہ نے ملزم اور خاتون ٹیچر کے تعلقات کی شکایت کی جس پر دونوں کو تین روز قبل سکول سے نکال دیا گیا۔ سکول سے نکالے جانے اور والدین کو شکایت کرنے کی رنجش پر رضوان نے سکول کی بالائی منزل پر رہائش پذیر اپنی ٹیچر شگفتہ کو تیز دھار آلے سے قتل اور اس کی بہن فرخندہ کو زخمی کردیا ۔ اہل محلہ نے ملزم کو آلہ قتل سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ پولیس نے تین بچوں کی ماں شگفتہ کی لاش اور اس کی زخمی بہن فرخندہ کو جناح ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ خیال رہے کہ زخمی ہونے والی فرخندہ بھی اسی سکول میں ٹیچر ہے۔

Advertisement

Source DailyPakistan
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings