Advertisement

بھارتی فضائیہ کو مکمل طور پر ناکارہ کر دو ۔۔ پاک فوج کا آخر کار حرکت میں آنے پر غور ۔۔بہت بڑا فیصلہ کر لیا گیا

Advertisements

بھارتی فضائیہ کو مکمل طور پر ناکارہ کر دو ۔۔ پاک فوج کا آخر کار حرکت میں آنے پر غور ۔۔بہت بڑا فیصلہ کر لیا گیا ۔۔ پاکستان کا بھارتی فضائیہ کو مکمل طور پر ناکارہ کر دینے والے ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کی خریداری پر غور، پاکستان جلد چین سے جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم خرید سکتا ہے، روس اور بھارت کے درمیان ایس یو 400 میزائل ڈیفنس سسٹم کی فراہمی کے بعد پاکستان ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کی خریداری پر غور کرنے پر مجبور ہوا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے دنیا کا جدید ترین ہتھیار خریدنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان اپنے دوست ملک چین سے جدید ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کی خریداری پر غور کر رہا ہے۔ حال ہی میں بھارت نے جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع کرتے ہوئے روس سے معاہدہ کیا تھا۔ بھارت نے روس سے دنیا کا جدید ترین ائیرڈیفنس سسٹم ایس یو 400 خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔ بھارت کی جانب سے جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع کرنے کے اس فیصلے کے بعد پاکستان بھی اپنے دفاع کو یقینی بنانے کیلئے ائیرڈیفنس سسٹم خریدنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ پاکستان ہر ممکن طور پر ہتھیاروں کی دوڑ کا حصہ بننے گریز کرنا چاہتا ہے، تاہم پاکستان اپنے دفاع کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے سے بھی غفلت نہیں برت سکتا۔ اسی لیے پاکستان بھی اپنے دوست ملک چین سے دنیا کا جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم خریدنے پر غور کررہا ہے۔
جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کسی بھی قسم کے فضائی حملے کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سسٹم کی بدولت کوئی بھی ملک پاکستان پر میزائل یا فضائی حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ اگر پاکستان جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم حاصل کر لیتا ہے، تو ایسے میں بھارتی فضائیہ مکمل طور پر ناکام ہو جائے گی۔ جدید ایف ڈی 2000 لانگ رینج ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم کی موجودگی میں بھارتی فضائیہ کبھی بھی پاکستان پر حملہ نہیں کر پائے گی۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings