Advertisement

جو بزدار پر تنقید کرتے ہیں وہ یہ خبر ضرور پڑھ لیں

Advertisements

)گیلپ پاکستان کی جانب سے کئے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت وزیر اعلیٰ سندھ،، خیبر پختون خواہ اور بلوچستان کے مقابلے بہترین قرار پائے گئے ہیں۔ گیلپ سروے کے مطابق تمام وزیراعلیٰ صاحبان کی مجموعی کارکردگی کو پرکھتے ہوئے 37 فیصد آبادی نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی کو بہتر قرار دیاجبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ 34 فیصد۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ 30 فیصد اور وزیر اعلیٰ سندھ 27 فیصد پر رہے۔ سروے کے دوران ووٹوں (بہت اچھا،اچھا اور مناسب) کی مجموعی شرح کے لحاظ سے60 فیصد پاکستانیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب پر اعتمادکا اظہار کیا۔سروے کے دوران67 فیصد خواتین اور 58 فیصد مردوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کو اطمینان بخش پایا۔نوجوان آبادی کے بڑے حصہ یعنی 65 فیصد نوجوان نے وزیراعلیٰ بزدا ر کی صلاحیتوں اور پرفارمنس پر پورے اعتماد اور تسلی کا اظہار کیا۔‎

جنوبی پنجاب میں نئے صوبوں کےمعاملے پر حکومت اور ق لیگ میں اختلافات سامنےآگئے

 پنجاب میں نئے صوبے بنانے کے معاملے پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق) میں اختلاف پیدا ہو گئے،اتحادی جما عت مسلم لیگ (ق)نے جنوبی پنجاب کی حمایت کیلئے بہاولپور صوبہ کی بحالی کی شر ط رکھ دی۔ذرائع کے مطابق (ق) لیگ نے تحر یک انصا ف کو پیغام دیدیا ہے اگر جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے مر کز اور صوبے میں حمایت چاہیےتواس کیلئے بہاولپور صوبہ کی بحالی شر ط ہے اور اس بارے میں وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ نے جنوبی پنجاب کیساتھ صوبہ بہاولپور کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا حکمراں اتحادی جما عت کے سامنے معاملہ اٹھایا جائے گا جبکہ (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین،سپیکر چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی وفاقی سطح پر با ت کریں گے۔

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings