Advertisement

یہ لوگ سانپ بن کر بیٹھے ہوئے تھے ” چیف جسٹس” نے بڑا اعلان کر دیا

Advertisements

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اگلے ہفتے گریٹر لاہور سوسائٹی کا ریکارڈ طلب کرلیا اور ریمارکس دیئے کہ لوگ سوسائٹیوں پر سانپ بن کربیٹھے ہوئے تھے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں گریٹر لاہور سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابقہ نگراں وزیر قانون پنجاب ضیا حیدر رضوی عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ لوگ سوسائٹیوں پرسانپ بن کربیٹھے ہوئے تھے،

ان کی ٹرانسفرزکروائی گئی توسیاسی لوگوں کی سفارشیں ڈھونڈنے لگ گئے۔اس موقع پر سابقہ نگراں وزیرقانون پنجاب ضیا حیدر رضوی نے بتایا کہ گریٹرلاہور سوسائٹی میں مجھے نیب میں بھی بلایا گیا،کیس بند کروا دیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں نیب کا کیس بند نہیں کروا سکتا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اتنا کہہ سکتا ہوں کے وہ ایک ہفتے میں تحقیقات کریں اورآپ کو فارغ کریں،اس کے علاوہ انہوں نے ڈی جی نیب کوکہا کہ وہ لوگوں کے ساتھ احترام سے پیش آئیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ضیا حیدر صاحب جب نیب میں آئیں تو ان سے احترام سے پیش آیا جائے۔ دوسری طرف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں شہری ارشاد کی طرف سے پلاٹ ڈیم فنڈز میں دینے کے معاملے پر سماعت ہوئی‘ ارشاد کی اہلیہ نے موقف پیش کیا کہ خاوند کا دماغی توازن ٹھیک نہیں وہ پلاٹ کو ڈیم فنڈ میں نہیں دینا چاہتے جس پر چیف جسٹس نے شہری کی جائیداد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ اتوار کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں شہری ارشاد کی طرف سے پلاٹ ڈیم فنڈز میں دینے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ ارشاد کے اہل خانہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے روبرو پیش ہوئے۔ ارشاد کی اہلیہ نے موقف پیش کیا کہ خاوند کا

ذہنی توازن درت نہیں ہے ہم اپنے پلاٹ ڈیم فنڈ میں نہیں دینا چاہتے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ فکر نہ کریم ڈیم فنڈز میں کافی رقم جمع ہوگئی ہے اور بھی اﷲ والے رقم جمع کرارہے ہیں ہم آپ کی پراپرٹی واپس کردیں گے۔ چیف جسٹس نے شہری ارشاد کی جائیداد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings