Advertisement

پاکستان میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کریں گے لیکن ابھی پاکستان سے کون سی 2چیزیں خریدیں گے؟ چین کا زبردست اعلان

Advertisements

پاکستان میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کریں گے لیکن ابھی پاکستان سے کون سی 2چیزیں خریدیں گے؟ چین کا زبردست اعلان۔۔ چین نے پاکستان سے گندم اور آلو خریدنے کا اعلان کردیا ہے، چینی سفیرمسٹریاؤجنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کریں گے، پاکستان سے گندم اور آلوبھی خریدیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چینی سفیرنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین پاکستان سے گندم اور آلو خریدے گا۔اسی طرح پاکستان میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کریں گے۔


دوسری جانب گزشتہ روز بھی چینی سفیر نے اعلان کیا تھا کہ چین سندرانڈسٹریل اسٹیٹ میں گارمنٹس پلانٹ لگانے کا خواہش مند ہے۔ قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے چین کے سفیر مسٹر یاؤ جنگ نے یہاں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کے دوران پاک چین دوستی کو لازوال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ میں پائیدار امن کی حامل ہے، ہر مشکل گھڑی میں چاہے وہ جنگ ہو یا قدرتی آفات چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ملکوں کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لہٰذا اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل ہونا چاہئے، سی پیک کی وجہ سے پاکستان کو نہ صرف خطہ میں بلکہ عالمی سطح پر بھی مزید اہم حیثیت حاصل ہو چکی ہے، چین کشمیر اور دیگر امور پر پاکستان کے اصولی موقف کی دنیا بھر میں سفارتی سطح پر کھل کر حمایت کرتا ہے، خطے میں امن و سلامتی اور ترقی کیلئے وزیراعظم عمران خان اپنا رول بخوبی ادا کر رہے ہیں اور آج دونوں ممالک پائیدار علاقائی اور عالمی امن کیلئے شانہ بشانہ کوشاں ہیں۔


چین کے سفیر مسٹر یاؤ جنگ نے چودھری پرویزالٰہی کے خیالات و جذبات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیں اپنا دوسرا گھر لگتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم آپ کے بطور وزیراعلیٰ قائم کردہ لاہور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں گارمنٹس پلانٹ لگانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ آپ نے فیصل آباد گارمنٹس سٹی اور دیگر اہم منصوبے بنائے اور پنجاب کی ترقی میں جو رول ادا کیا تھا اسے آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings