Advertisement

” امداد کا نام بھی مت لینا ” چین نے پاکستان کو دوٹوک بات کہہ ڈالی ‘عمران خان نے آخر کار اعلان کر دیا

Advertisements

وزیر اعظم عمران خان کا کہناہے کہ چین نے پاکستانی حکومت کو امداد کا اعلان کرنے سے روک دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کی تاریخی مدد کی ہے، چین کتنی مدد دے رہا ہے ظاہر نہیں کر سکتے، دراصل چین نے پاکستان کو نقد مالی مدد کا اعلان کرنے سے روک دیا ہے،

کیونکہ اس سے چین کے یدگر پارٹنرز تحفظات کا اظہار کر سکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آ کر حیران کن گھپلوں کا معلوم ہوا، اور میڈیا رپورٹس میں آنے والی کرپشن کم لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن پر آٹے میں نمک کے برابر لوگوں کے خلاف کاروائی ہو رہی ہے، ابھی بڑی مچھلیاں باقی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے دھرنے اور مظاہروں کو مصالحتی انداز میں ہی حل کر سکتے تھے، دھرنے میں پیسے دے کر لوگوں کو لایا گیا اور اگر دھرنا ختم نہ ہوتا تو حکومتیں ختم ہو سکتی تھیں۔عمران خان نے اراکین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں منظم ہو کر چلیں، اپوزیشن کی ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں ہوتا، کوئی بھی رکن قومی اسمبلی وزیر دفاع پرویز خٹک کی اجازت کے بغیر ایوان میں تقریر نہیں کرے گا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھاکہ دو ماہ تک ایوان میں نہیں آ سکتا چیلنجز کا سامنا ہے لیکن دو ماہ بعد ایوان میں تواتر سے آیا کروں گا۔ دوسری طرف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں 4ایم کیو ایم رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، بابر غوری ، سہیل منصور، احمد علی اور ارشد دہرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں ، ایف آئی اے حکام کے مطابق چاروں ملزمان مفرور ہیں، بار بار طلبی کے باوجود نہیں آئے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی منی

لانڈرنگ کے حوالے سے درج مقدمے کی تفتیش کررہی ہے اور اس سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے ایم کیوایم کے موجودہ اور سابق 4 رہنماں کو بار بار طلبی کے نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے۔ ایف آئی اے نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے چاروں افراد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں جن میں سابق وفاقی وزرا بابر غوری، احمد علی، خواجہ سہیل منصور اور ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا شامل ہیں۔ چاروں افراد کو 12 نومبر کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings