نیند نہ آنے کی بیماری میں مبتلا بچوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ، انتہائی افسوسناک وجہ بھی سامنے آگئی

HomeLatest Updates

نیند نہ آنے کی بیماری میں مبتلا بچوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ، انتہائی افسوسناک وجہ بھی سامنے آگئی

ماہرین نے بچوں میں نیند نہ آنے کی بیماری ہوشربا شرح سے بڑھنے کا انکشاف کیا ہے اوراس کی انتہائی افسوسناک وجہ بھی بتا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانو

”ایسا تھا ہمارا کپتان“ حسن علی نے سرفراز احمد کے بارے میں ایسی پوسٹ کر دی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے
ابھی تو بس شروعات ہے ،کرونا وائرس پاکستان میں کتنی تباہی مچا ئے گا ؟ اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
کورونا وائرس، وزیراعظم عمران خان ہسپتال کا افتتاح کرنے کیلئے پہنچے تو انہوں نے گاڑی سے اترتے ہی فوجی افسر سے ہاتھ ملانا چاہا لیکن پھر کیا ہوا ؟

ماہرین نے بچوں میں نیند نہ آنے کی بیماری ہوشربا شرح سے بڑھنے کا انکشاف کیا ہے اوراس کی انتہائی افسوسناک وجہ بھی بتا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی ماہرین نے بتایا ہے کہ برطانیہ کے بچوں میں نیند نہ آنے کی بیماری (Insomnia)کی شرح میں 70فیصد اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے بچے صحت کے مختلف مسائل کا تیزی سے شکار ہو رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ”بچوں میں یہ بیماری بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ سوشل میڈیا ہے۔ اس کی وجہ سے بچے مختلف ذہنی عارضوں کا شکار ہو رہے ہیں جن میں بے خوابی کی بیماری سب سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اسی وجہ سے بچوں میں موٹاپے کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔ “ این ایچ ایس کے ماہرین نے بتایا ہے کہ ”بے خوابی کے 16سال سے کم عمر مریضوں کی تعداد میں اضافہ 2012ءکے بعد شروع ہوا ہے۔ 2012-13ءمیں بے خوابی کے مریض بچوں کی تعداد 6ہزار 549تھی جو 2018-19ءمیں بڑھ کر 11ہزار 313ہو گئی۔“ یہی وہ دورانیہ ہے جس میں سوشل میڈیا عام ہوا ہے اور سمارٹ فونز آنے سے ہر شخص کی انٹرنیٹ تک آسان رسائی ہوئی ہے۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0