Advertisement

ہو سکتاہے کہ آج تین بجے کے بعد میں اس جگہ کا دورہ کروں کیونکہ۔۔

Advertisements

”ہو سکتاہے کہ آج تین بجے کے بعد میں اس جگہ کا دورہ کروں کیونکہ۔۔“ چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کے دوران ایسا دبنگ اعلان کر دیا کہ بڑے بڑوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی چیف جسٹس ثاقب نثار نے کٹاس راج مندر کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تین بجے کے بعد کٹاس راج مندر کا دورہ کر سکتاہوں اور ضرورت پڑی تو چکوال کی سیمنٹ فیکٹریوں کا بھی دورہ کر سکتے ہیں ۔

سپریم کورٹ میں کٹاس راج مندر کا تالاب خشک ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقلیتوں کا حق ہے کہ ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ کیا جائے ۔ عدالت نے فتح جنگ میں سیمنٹ فیکٹریوں کے باعث پانی کی قلت کا جائزہ لینے کا بھی حکم جاری کر دیاہے ۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کل منرل واٹر کمپنیوں کے مالکان کو بھی لاہور رجسٹری میں طلب کر لیاہے اور حکم دیاہے کہ تمام کمپنیاں پانی کے استعمال کاڈیٹا آج جمع کرائیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے منرل واٹر پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ عدالت نے تمام منرل واٹر کمپنیوں سے آج شام تک تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کل لاہور میں سماعت کےلئے مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے کٹاس راج مندر کاتالاب خشک ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے پنجا ب میں منرل واٹر پر ازخودنوٹس لے لیا اور تمام کمپنیوں سے آج شام تک تفصیلات کرتے ہوئے کیس کل لاہور میں سماعت کیلئے مقرر کردیا،سپریم کورٹ نے تمام کمپنیوں ،اٹارنی جنرل اور صوبوں کے ایڈووکیٹس جنرل کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے۔

Advertisement

Source DailyPakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings