Advertisement

’کل یہ چیز دیکھ کر میری آنکھو میں آنسو آگئے ‘ چیف جسٹس نے بھری عدالت میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی افسردہ ہوجائیں گے

Advertisements

چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ جب انہوں نے گزشتہ روز (جمعہ کو) کٹاس راج مندر کا دورہ کیا تو وہاں کے لوگوں کی حالت دیکھ کر ان کی آنکھو میں آنسو آگئے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سیمنٹ فیکٹریوں کے صاف پانی استعمال کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے بیسٹ وے سیمنٹ فیکٹری کے مالک پر اظہار برہمی کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کل ججزنے فیکٹری کا دورہ کیا لیکن آپ نے رکنامناسب نہ سمجھا .

کل کٹاس راج مندرکادورہ کیاآپ ساراپانی وہاں سے نچوڑ گئے ہیں ، وہاں لوگوں کی حالت دیکھ کرآنکھوں میں آنسوآگئے۔ چیف جسٹس نے بیسٹ وے سیمنٹ فیکٹری کے مالک ضمیر چوہدری کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ میں نے آرٹیکل 6 کامطالعہ شروع کر دیا ہے، جس نے ڈیم روکنے کی کوشش کی ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کروں گا۔یاد رہے کہ آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا کیس درج کیا جاتاہے اور پرویز مشرف کے خلاف بھی اسی آرٹیکل کے تحت مقدمہ چل رہاہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز کٹاس راج مندر کیس کی سماعت کے دوران منرل واٹر کمپنیوں کی طرف سے زیر زمین پانی کے استعمال کے معاملے پر از خود نوٹس لیا تھا جسے آج سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے زیر زمین پانی نکال کر منرل واٹر بنانے والی کمپنیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں وفاقی حکومت کے وکیل اور ایم ڈی واسا سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کمپنیاں حکومت کو 25 پیسے فی لیٹر ادا کرکے 50 روپے فی لیٹر فروخت کررہی ہیں جب کہ ایم ڈی واسا نے بتایا کہ 2018 سے قبل پانی فروخت کرنے والی کمپنیاں زمین سے مفت پانی نکال رہی ہیں۔

اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پانی بیچنے والی کمپنیاں حکومت کےساتھ پانی نکالنے کا ریٹ طے کر لیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پانی اب سونے سے بھی زیادہ مہنگا ہے اس کی ڈکیتی کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ایک بات بتا دوں ماسوائے قوم کی خدمت میرا کوئی مقصد نہیں، میں نے آرٹیکل 6 کامطالعہ شروع کر دیا ہے، جس نےڈیم روکنے کی کوشش کی ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کروں گا۔عدالت نے منرل واٹر کی تمام بڑی کمپنیوں کےسی ای او کو کل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا۔

Advertisement

Source DailyPakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings