شہر یار آفریدی نے قومی اسمبلی میں رانا ثنا اللہ کو بڑا چیلنج دے دیا

HomeLatest Updates

شہر یار آفریدی نے قومی اسمبلی میں رانا ثنا اللہ کو بڑا چیلنج دے دیا

وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہر یار آفریدی نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ 18جنوری کو ہیروئن برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران ٹرائل شروع کر

پرویز خٹک نے وہ کام کردیاجس کی پور ے ملک میں کسی کو اجازت نہیں،زندگیاں خطرے میں ڈال دیں
ٹی وی پروگرام میں فوجی بوٹ لانے پر وزیر اعظم نے کیا کہا؟ فیصل واوڈا نے خود ہی بتادیا
”عاقب جاوید بدترین کوچ ہیں اور میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ پی ایس ایل 3 میں لاہور قلندرز کے فیلڈنگ کوچ عتیق زمان نے ہیڈ کوچ اور برینڈن میکالم پر سنگین الزامات عائد کر دئیے

وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہر یار آفریدی نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ 18جنوری کو ہیروئن برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران ٹرائل شروع کرنے کا کہہ دیں ،دود ھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سات ماہ سے میڈ یا ٹرائل کیا جار ہا ہے ،یہ فیصلہ میڈ یا نے نہیں بلکہ عدالت نے کرنا ہے ،رانا ثنا اللہ ہاتھ میں قرآن پاک پکڑ کر باتیں کر رہے ہیں ،قرآن پر عمل بھی کریں ۔ان کا کہنا تھا

کہ میرے بارے میں مشہور ہوا کہ قسم کھا رہا ہوں ،میں نے ایک جگہ بھی قسم کھائی ہو تو جو چور کی سزا وہ میری سزا ہو گی ،میں نے بات کی کہ اگر میں نے رانا ثنا اللہ کے خلاف سازش کی تو مجھے مرتے وقت کلمہ نصیب نہ ہو ۔اس دوران بھی رانا ثنا اللہ قومی اسمبلی میں آئے تو شیر آیا ،شیر آیا کے نعرے لگے ۔شہر یار آفریدی نے کہا کہ میں سوچ رہا تھا کہ رانا ثنا اللہ آج پھر قرآن پاک لے کر آئیں گے لیکن وہ فائل اٹھا کر لارہے ہیں ۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0