Advertisement

اپنے کمرے سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے کاروبار شروع کرنے والی خاتون ڈیڑھ ارب روپے سالانہ کمانے لگی

Advertisements

انٹرنیٹ نے لوگوں کو روزگار کے ایسے مواقع فراہم کیے ہیں کہ انتہائی کم سرمائے سے بھی کروڑوں کمائے جا سکتے ہیں۔ اب اس برطانوی خاتون ہی کو دیکھ لیں جس نے ڈیڑھ لاکھ روپے سے اپنے کمرے میں بیٹھ کر کاروبار شروع کیا اور اب وہ سالانہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد رقم کما رہی ہے۔ دی مرر کے مطابق اس خاتون کا نام سیلی فیلڈنگ ہے جس نے ایک ہزار پاﺅنڈ اور ایک کمپیوٹر سے اپنے بیڈروم میں بیٹھ کر کام شروع کیا۔ اس نے ایک ہولی ڈے لیٹنگ کمپنی (Holiday lettings company)بنائی جو اب برطانیہ کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

برطانوی شہر کیسویک کی رہائشی سیلی فیلڈنگ کا کہنا ہے کہ ”ابتداءمیں مجھے کچھ بھی خریدنے کی ضرورت نہیں پڑی۔ مجھے صرف اپنی کمپنی کی تشہیر کرنی تھی۔ اس کی ویب سائٹ بھی میں نے خود ہی بنا لی تھی۔ میرا کاروبار جلد ہی چل نکلا اور مجھے کافی کسٹمرز ملنے لگے۔“ رپورٹ کے مطابق آج سیلی فیلڈنگ کی کمپنی میں 23ملازمین کام کرتے ہیں اور اس کے 2دفتر ہیں اور وہ سالانہ 80لاکھ پاﺅنڈ کما رہی ہے۔

’میں اپنے نام نہاد دوستوں کا شکر گزار ہوں‘یاسر حسین اور ہانیہ عامر کی لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی

 اداکاریاسر حسین اور اداکارہ ہانیہ عامر کے مابین ایک لفظ ’ دانے دار‘ سے شروع ہونے والی لفظی جنگ اب شدت اختیار کرگئی ہے۔ ہانیہ عامر نے کچھ روز پہلے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ان کے چہرے پر نکلے ہوئے دانے واضح طور پر نظر آرہے تھے۔ یاسر حسین نے ہانیہ عامر کی اس تصویرکو دیکھ کر اداکارہ کو ’ دانے دار‘ کا نام دے دیا۔ یاسر حسین کے اس مذاق پر ہانیہ عامر نے سخت رد عمل کا اظہار کیا جس کے باعث نہ صرف سوشل میڈیا پر یہ موضوع ڈسکس ہوا بلکہ مین سٹریم میڈیا پر بھی اس معاملے پر کافی خبریں شائع ہوئیں۔

سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر ہنگامے کے بعد یاسر حسین نے دوٹوک الفاظ میں اپنے دوستوں کو پیغام دیا ہے۔ یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا ’ اگر کبھی میرے کسی دوست کو میری کوئی بات یا لطیفہ برا لگے تو برائے مہربانی مجھے فوراً کال کرے اور ڈانٹے، میں پوسٹ بھی فوراً اتار دوں گا اور معافی مانگوں گا، مگر برائے مہربانی شہرت کے بھوکوں کی طرح سوشل میڈیا پر جنگ شروع نہ کریں ، میں اپنے نام نہاد دوستوں کا شکر گزار ہوں‘۔یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں ہانیہ عامر کا نام تو نہیں لیا لیکن دونوں کے مابین حال ہی میں ہونے والی چپقلش کے باعث یہ واضح ہوجاتا ہے کہ اداکار کا پیغام کس کے نام ہے۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے یاسر حسین کے اس پیغام پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

Advertisement

Source DailyPakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings