”عورت کے موضوع پر بلاول ۔۔۔“ عورت مارچ کے معاملے پر شیخ رشید نے بھی لب کشائی کردی

HomeLatest Updates

”عورت کے موضوع پر بلاول ۔۔۔“ عورت مارچ کے معاملے پر شیخ رشید نے بھی لب کشائی کردی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو شاید کل عورت مارچ کی قیادت کریں گے، عورت کے موضوع پر بلاول بھٹو بہتر ترجمانی کر سکتے ہیں۔لاہور میں میڈ

غریب اور غربت کا مذاق، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ایک ایک ہزار کے نوٹ لہرا لہرا کر غریبوں کی مدد کرتے رہے اور ویڈیو بھی بنواتے رہے
ملک بھر کے تھری اور فور سٹار ہوٹلز کو خالی کرواکر قرنطینہ مراکز میں تبدیل کرنے کی تیاریاں
”بی جے پی قیادت مسلمانوں کے خلاف وہی لب و لہجہ اختیار کیے ہوئے ہیں جو نازیوں نے یہودیوں کے خلاف اپنا یا “وزیر اعظم نے مودی سرکار کو بے نقاب کردیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو شاید کل عورت مارچ کی قیادت کریں گے، عورت کے موضوع پر بلاول بھٹو بہتر ترجمانی کر سکتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں بڑے پائے کے سینئر سیاستدان بیٹھے ہوئے ہیں ، کیاسینئرسیاستدانوں کے مقابلے میں بلاول سیلکٹڈ نظر نہیں آتے ، بلاول بھٹو کے بیان کو سنجیدہ نہیں لیتا۔ پیپلزپارٹی جتنا مرضی زور لگا لیں پنجاب میں اس کی دال نہیں گل سکتی۔

انہوں نے نیب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتاہوں نیب کو زیادہ سے زیادہ مضبوط ہونا چاہئے، نیب کے پاس بھی اچھے اور سینئر وکیل ہونے چاہئے،ملزمان مہنگے مہنگے وکیل کر لیتے ہیں ، حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی۔ انہوں نے شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے دوست شہباز شریف بھی نئے نئے ہیٹ پہن رہے ہیں ، پتہ نہیں شہباز شریف کہاں سے ایسے ہیٹ لیتے ہیں ، شہباز شریف میرے دوست ہیں ان کا کہنا ہے میری بیماری میری مرضی۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم جلد آٹا اور چینی کا بحران پیدا کرنیوالوں کو بے نقاب کریں گے ، شاہد خاقان جو چاہے کہیں ، ایل این جی پر فیصلہ آنے والاہے۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0