Advertisement

بلاول بھٹو زرداری کی مریم نواز کو افطار کی دعوت

Advertisements

کراچی: بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو فون کال کرکے افطار ڈنر کی دعوت دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افطاری کی دعوت کے لئے کے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں کو فون کیا ہے، اور ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی افطار ڈنر کی دعوت کو مریم نواز نے قبول کیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے نے مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی سے بھی خود رابطہ کیا، جب کہ محمود اچکزئی، اختر مینگل، سراج الحق، آفتاب شیر پاؤ اور اویس شاہ نورانی کو بھی افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک یوم کے لئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے کی اندوہناک حادثے میں انتقال کے باعث پارٹی کی کل کے دن کی سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی، پاکستان پیپلزپارٹی اور بھٹو خاندان غم کی اس گھڑی میں کائرہ خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings