Advertisement

استاد بننے کے لیے اب لائسنس لینا لازم ہو گا

Advertisements

صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں استاد بننے کے لیے اب لائسنس لینا لازمی ہو گا، بغیر لائسنس کوئی بھی استاد سکول میں پڑھا نہیں سکے گا۔ ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے نئی پالیسی لائی جائے گی۔صوبائی وزیر کے مطابق لائسنس کے تحت جس استاد کی جتنی تعلیمی قابلیت ہو گی،

وہ اس کے مطابق ہی کسی کلاس کو پڑھا سکے گا۔ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اور وکیل کا لائسنس ہو سکتا ہے تو استاد کا کیوں نہیں؟ ٹیچر لائسنس لیتے ہوئے بتائے گا کہ وہ کیوں استاد بننے کا اہل ہے؟ تبادلوں کے سوال پر صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن نے کلرکس کی بھی کلاس لے ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کلرک رشوت لے کر کسی استاد کی فائل آگے کرتا پکڑا گیا تو وہ اسے نہیں چھوڑیں گے۔ موجودہ نظام کی خامیوں پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ انہیں سب علم ہے کہ کلرکس کتنی رشوت کھاتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے نئی پالیسی لائی جائے گی۔صوبائی وزیر کے مطابق لائسنس کے تحت جس استاد کی جتنی تعلیمی قابلیت ہو گی، وہ اس کے مطابق ہی کسی کلاس کو پڑھا سکے گا۔ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اور وکیل کا لائسنس ہو سکتا ہے تو استاد کا کیوں نہیں؟ ٹیچر لائسنس لیتے ہوئے بتائے گا کہ وہ کیوں استاد بننے کا اہل ہے؟

تبادلوں کے سوال پر صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن نے کلرکس کی بھی کلاس لے ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کلرک رشوت لے کر کسی استاد کی فائل آگے کرتا پکڑا گیا تو وہ اسے نہیں چھوڑیں گے۔

Advertisement

Source DailyPakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings