Advertisement

آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پہلے ہی پاکستان کے قرضوں میں 110 ارب روپے کی کمی ، صبح صبح حیران کن خبر آگئی

Advertisements

مسلسل بڑھتے ڈالر کو ہفتے کے آخری روز بریک لگ گئی،انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر مضبوط ہونے کے باعث پاکستان کے قرضوں میں 110 ارب روپے کی کمی آئی ہے۔ دوسری جانب سٹاک ایکسچینج کا آغاز انتہائی مایوس کن ہوا ہے اور سرمایہ کاروں کو کاروبار کے آغاز پر ہی اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں پوری ہفتے کی تنزلی کے بعد روپے کی قدر میںایک روپیہ اور 30 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔

ڈالر کی قیمت میں حالیہ کمی کے باعث اب اس کی حیثیت 132 روپے 50 پیسے کے برابر رہ گئی ہے۔ ڈالر کی قدر میں اس کمی کے باعث پاکستان پر قرضوں میں 110 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اچانک 10 روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا تھا جس کے باعث قومی خزانے پر 900 ارب روپے کا بوجھ بڑھ گیا تھا۔

دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 818 پوائنٹس تک کی کمی آئی تاہم بعد میں اس میں تھوڑا سا اضافہ ہوا۔ صبح ساڑھے 10 بجے تک 100 انڈیکس میں 627 پوائنٹس کی کمی واقع ہوچکی ہے.

جس کے باعث انڈیکس 38 ہزار کی نفسیاتی حد کھو کر 37 ہزار 771 پوائنٹس پر آچکا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں آج ہونے والی مندی کے باعث ایک اعشاریہ 63 فیصد سرمائے میں کمی ہوئی ہے اور سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Advertisement

Source DailyPakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings