Advertisement

بھارت میں 16 دن کے بچے کو ماں سے بندر نے چھین لیا، پھر 2 دن کی مسلسل تلاش کے بعد یہ بچہ کہاں سے کس حالت میں ملا؟ جواب جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے

Advertisements

بھارت کے بعض علاقوں میں بندروں کی اس قدر بہتات ہے کہ وہ انسانوں کا جینا حرام کیے رکھتے ہیں جو بازاروں میں تو لوگوں کے ہاتھوں سے اشیاءچھین ہی لیتے ہیں، گھروں میں داخل ہو کر بھی واردات سے نہیں چوکتے، تاہم گزشتہ دنوں بھارتی ریاست اوڑیسا میں ایک بندر نے ایسا خوفناک کام کر ڈالا ہے کہ سن کر ہی آدمی دہل جائے۔ میل آن لائن کے مطابق کٹیک نامی شہر کے نواحی گاﺅں تلابستا میں ایک بندر گھر میں داخل ہوا اور وہاں پالنے میں موجود 16دن کا بچہ اٹھا کر رفوچکر ہو گیا.

اور2دن بعد اس بچے کی لاش ہمسائے کے کنویں سے برآمد ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق بچے کی ماں نے بندر کو بچہ اٹھا کر بھاگتے ہوئے دیکھا، اس نے واویلا کیا لیکن بندر چھت پر چڑھا اور آن کی آن میں نظروں سے اوجھل ہو گیا۔ خاتون نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جس نے فاریسٹ آفیسرز کے ساتھ مل کر بچے کی تلاش شروع کر دی لیکن دو دن گزرنے کے باوجود ناکام رہی۔دوسرے روز کنویں سے پانی نکالنے آنے والی ایک خاتون نے اس میں بچے کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس انسپکٹر ایس ایم برال کا کہنا تھا کہ ”ممکنہ طور پر بندر نے بچے کو گھر سے اٹھا کر اس کنویں میں پھینک دیا تھا۔ بچے کے لواحقین نے مقدمہ درج کروانے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ ماں نے خود بندر کو بچہ اٹھاتے ہوئے دیکھا تھا۔“

Source DailyPakistan.com.pk