Advertisement

’’یوم پاکستان پرمودی کاخیرسگالی پیغام ملالیکن ابھی چوکنا رہنا ہوگا کیو نکہ ۔۔۔۔عمران خان نے اہم با ت کہہ دی

Advertisements

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہوزیراعظم نے بھارتی انتخابات سے پہلے بہترتعلقات کی امیدنہیں ہے تاہم یوم پاکستان پرمودی کاخیرسگالی پیغام ملالیکن ابھی چوکنا رہنا ہوگا ، بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کاخطرہ ہے،ہم مکمل طور پر چوکنے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ اپوزیشن کواحتجاج کیلئے ڈی چوک پرکنٹینرفراہم کرنے کوتیارہیں، ہم نے 126 دن دھرنادیا،دیکھتے ہیں اپوزیشن کتنے دن گزارتی ہے، نوازشریف کیلئے الگ قانون نہیں لاسکتے،

نوازشریف کوکس قانون کے تحت بیرون ملک جانے دیں، کیانوازشریف کوئی ایساہسپتال نہیں بناسکے جہاں ان کاعلاج ہو؟۔ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن اسمبلی میں سوائے اپنی کرپشن بچانے کے کوئی بات نہیں کرتی، اپوزیشن احتجاجی تحریک نہیں چلاسکتی، عوام ان کی کرپشن بچانے کیلئے باہرنہیں نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے نیب زدہ شخص کوچیئرمین پی اے سی بنوایا۔عمران خان کا کہناتھا کہ کیایہاں ہسپتال علاج کے قابل نہیں،اس لیے عوام باہرنکلے گی؟۔وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ نیب خودمختارادارہ ہے،حکومت کے زیراثرنہیں، موجودہ خارجہ پالیسی گزشتہ 20 سال سے بہتر ہے ، سعودی عرب،یواےای،ملائیشیا،ترکی،چین سے بہترین تعلقات ہیں، ڈومورکامطالبہ کرنیوالاامریکاہماری تعریف کررہاہے، مریکاسمجھتاہے ہم افغان امن کیلئے کرداراداکرسکتے ہیں۔وزیراعظم نے بھارتی انتخابات سے پہلے بہترتعلقات کی امیدنہیں، یوم پاکستان پرمودی کاخیرسگالی پیغام ملالیکن ابھی چوکنا رہنا ہوگا ، بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کاخطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہیلی کاپٹرکااستعمال،شہبازشریف نے 35 کروڑاخراجات کیے،میں نے مختلف منصوبوں کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کیا،ہیلی کاپٹرکے 20 لاکھ اخراجات پرمجھے نیب نے انکوائری کیلئے بلالیا، شہبازشریف 1985 سے نوازشریف کے فرنٹ مین ہیں، عثمان بزدارکامقابلہ شہبازشریف سے کیاجاتاہے، شہبازشریف 1985 سے حکومت میں تھے،عثمان بزدارنئے ہیں، شہبازشریف نے خودکومیڈیا کے ذریعے بنایا۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings