Advertisement

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ایسے ستارے جو کامیاب زندگی گزار رہے ہیں ، ویسے تو شوبز میں ہر نئے دن طلاق ہو رہی ہوتی ہے

Advertisements

اپنے پہلے ہی البم سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکار عاطف اسلم آج 35 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، وہ بالی وڈ میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔ عاطف اسلم نے فنی کیرئیر کا آغاز 2004 میں کیا اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ موسیقی سے محبت ایسی بڑھی کہ ان کی عادت بن گئی، عاطف اسلم کا البم جل پری سپرہٹ رہا، بالی ووڈ میں عاطف پہلی نظر میں ہی جادو کرگئے .

وہ بہترین پلے بیک گلوکار بنے، عاطف اسلم کی آواز بالی وڈ فلموں کے لیے کامیابی کی ضمانت بن گئی۔ گلوکاری کے ساتھ عاطف اسلم نے اداکاری بھی کی۔ سٹیج پر مداحوں کو دیوانہ کرنے کا اعزاز بھی عاطف اسلم کو حاصل ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی دانش تیموراوران کی اہلیہ عائزہ خان کے گھر دو روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ دانش تیمور نے یہ خوشخبری مداحوں کیساتھ انسٹا گرام پر شیئر کی۔ انہوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہم ایک خوبصورت اور پیارے سے بیٹے کے والدین بن گئے ہیں، مجھے اور میرے گھر والوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا‘‘۔ واضح رہے کہ دانش تیموراورعائزہ خان اگست 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کی ایک بیٹی حورین بھی ہے جس کی تصاویردانش اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں جبکہ دونوں نے اداکاری کے علاوہ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی خوب نام کمایا ہے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings