Advertisement

وہ عام سی بیماری جس میں ایک کیلاکھالیں توآپ کوڈاکٹرکے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی

Advertisements

ہمیشہ سے سنتے آرہے ہیں کہ اگر پیٹ خراب ہو تو ایک کیلا کھا لینا چاہیے، لیکن اگر قبض کی کیفیت ہو تو 2 کیلے کھا لینا اس مسئلے کو حل کردے گا۔پیٹ خراب ہونا (دست آنا) اور قبض یہ دو ایسی کیفیات ہیں جن کا سامنا ہر شخص کو کسی نہ کسی موقع پر کرنا پڑ سکتا ہے۔یہ پیٹ کے 2 عام مسائل ہیں جن سے لاکھوں افراد یومیہ بنیادوں پر نبرد آزما ہوتے ہیں۔لیکن بہت سے افراد ان مسائل پر کھل کر بات نہیں کرپاتے۔متعدد افراد ان مسائل کے لیے ڈاکٹرز سے بھی رجوع نہیں کرتے، البتہ وہی روایتی ٹوٹکے اپنا کر گھر میں علاج کرلیتے ہیں۔ان میں ایک کیلے کھانا بھی ہے۔کیلا ایک ایسا پھل ہے جو ہر موسم میں دستیاب ہوتا ہے۔لیکن کیا واقعی کیلے پیٹ خراب ہونے کی صورت میں مدد دیتے ہیں؟کہا جاتا ہے

کہ کیلوں میں فائبر موجود ہوتا ہے، جو پیٹ صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔جبکہ اس میں موجود پوٹاشیم بھی نظام ہاضمہ کو درست کرتا ہے اور ماہرین بھی کسی حد تک اس بات کو مانتے ہیں اور وہ اپنے مریضوں کو کیلے ہی تجویز کرتے ہیں۔ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ جب پیٹ خراب ہوتا ہے تو کئی افراد کو کمزوری ہوجاتی ہے اور ایسے میں کیلے کھانا سب سے بہترین حل مانا جاتا ہےکیلے میں اتنی غذائیت موجود ہے کہ یہ پیٹ خراب ہونے کے بعد کمزوری نہیں ہونے دیتے۔کیلے کو دہی میں ملا کر کھانا بھی پیٹ کی خرابی کا بہترین حل مانا جاتا ہے جبکہ اسے ناریل کے پانی کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے۔

کیا آپ جوڑوں کے دردمیں مبتلاہیں اور اس مرض کو خود سے دورکرنا چاہتے ہیں تواس چیز کا استعمال کریں

کیا آپ جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں ؟ اگر ہاں تو آپ تنہا نہیں درحقیقت عمر کی چوتھی اور پانچویں دہائی میں اکثر افراد اس تکلیف کا شکار ہوجاتے ہیں۔درحقیقت عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیاں بھی کمزور ہونے لگتی ہیں جس کے باعث جوڑوں کا درد لوگوں کو اپنا شکار بنالیتا ہے تاہم اس میں کمی لانا یا بچنا اتنا بھی مشکل کام نہیں۔درحقیقت کچھ غذائیں،ورزشیں اور گھریلو اشیاءآپ کے جوڑوں کے درد میں قدرتی طریقے سے نمایاں کمی لاسکتے ہیں جس کی طبی سائنس نے بھی تائید کی ہے۔ادرک:ایک تحقیق کے مطابق ورم کش خصوصیات کی وجہ سے ادرک جوڑوں کے امراض کے لیے کسی درد کش دوا جیسا اثر کرتی ہے۔ تحقیق میں ادرک کے ایکسٹریکٹ سے جوڑوں کا ورم کم ہوتا ہے،

اس مقصدکے لیے ادرک کو پیس کر سفوف کی شکل میں استعمال کریں یا اس کے باریک ٹکڑے کرکے اسے چائے کے لیے ابالے جانے والے پانی میں 15 منٹ تک ڈبو کر رکھیں، اس کا مستقل استعمال جوڑوں کے درد میں کمی لانے کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔مچھلی کے تیل کے کیپسول:ایک برطانوی تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل سے بنے کیپسول بھی جوروں میں ہونے والی تکلیف کا باعث بننے والے عمل کو سست کردیتا ہے جس سے شدت میں کمی آتی ہے۔ مچھلی کے عام تیل سے بنے کیسپول کا استعمال بھی اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے جو درد کا باعث بننے والے اینزائمز کی مقدار کو کم کردیتے ہیں۔ہلدی:متعدد طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق ہلدی کا استعمال جوڑوں کے مریضوں کی تکلیف اور سوجن میں کمی لاتا ہے۔ ایک تحقیق میں گھٹنوں کے جوڑوں کے درد کے شکار مریضوں کو روزانہ 2 گرام یا ایک چائے کا چمچ ہلدی استعمال کرائی گئی جس کے نتیجے میں ان کی تکلیف میں کمی آئی اور جسمانی سرگرمیوں میں اتنا اضافہ ہوا جو اس مرض کے لیے ادویات کے استعمال پر ہوتا ہے۔ ہلدی کا آدھا چائے کا چمچ چاول یا سبزیوں پر روزانہ چھڑک دیں یا ایسے ہی پانی کے ساتھ نگل لیں۔لونگ:لونگ میں سوجن پر قابو پانے والے کیمیکل یوجینول موجود ہوتا ہے جو کہ اس جسمانی عمل پر اثرانداز ہوتا ہے

جو جوڑوں کے درد کو بڑھاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق لونگ کا استعمال ایسے پروٹین کو جسم میں خارج ہونے سے روکتا ہے جو سوجن کو بڑھاتا ہے۔ اس کے علاوہ لونگوں میں اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو ہڈیوں کو کمزور ہونے کا عمل سست کردیتے ہیں۔ اس کا آدھے سے ایک چائے کا چمچ روزانہ استعمال جوڑوں کے درد میں کمی کے لیے بہترین ہوتا ہے۔ورزش:جسمانی سرگرمیاں ایسے افراد کے لیے بہت ضروری ہیں جو جوڑوں کے درد کا شکار ہوں، اب یہ اپنے گھر میں چہل قدمی ہو یا ایسا ہی کوئی ہلکا پھلکا کام، عام طور پر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ ورزش سے جوڑوں کا درد بدتر ہوجاتا ہے تاہم اس میں حقیقت نہیں، چہل قدمی، سوئمنگ یا سائیکل چلانے جیسی سرگرمیاں نقصان دہ ثابت نہیں ہوتیں۔سیب کا سرکہ:سیب کا سرکہ کیلشیئم، میگنیشم، پوٹاشیم اور فاسفورس سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ جوڑوں کے درد میں کمی لانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، یہ جسم میں جمع ہونے والے زہریلے مواد کو ہٹانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک کپ گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ اور ایک چائے کا چمچ شہد ملائیں اور اسے روزانہ صبح پینا عادت بنالیں۔دار چینی:یہ مصالحہ بھی درد میں کمی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ سوجن کش اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، اسے استعمال کرنے کے لیے آدھا چائے کا چمچ دار چینی کا پاؤڈر اور ایک چائے کا چمچ چینی گرم پانی میں ملائیں اور نہار منہ پی لیں اور اس معمول کو کئی روز تک دہرائیں۔


Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings