Advertisement

ثبوت مل گئے ، آصف زرداری نا اہل دھماکے دار خبر آگئی

Advertisements

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری کی نااہلی کا کیس سپریم کورٹ لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے لوگ تیار ہو جائیں ،آصف علی زرداری کی نشست خالی ہونے والی ہے،ہمیں زبردست ثبوت مل گئے ہیں ،ہم نے شواہد کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر تصدیق کرا لی ہے،آصف علی زرداری نے جعل سازی کے تحت اثاثے چھپائے،مفاہمت کہیں اور تو ہو سکتی ہے لیکن تحریک انصاف کے ساتھ نہیں ہو سکتی۔جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم

نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کیس کو بڑے فورم پر لے جائیں گے،ہمیں کچھ شواہد ملے ہیں جن کے تحت اس کیس کو سپریم کورٹ لے کر جائیں گے اور معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ یہ پانامہ کے بعد تاریخ کا سب سے بڑا کیس ہے ،آصف علی زرداری نے جعل سازی کے تحت اثاثے چھپائے اور جو اثاثے چھپائے وہ صادق اور امین نہیں رہتا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ ملا ہے ، ہمیں زبردست ثبوت مل گئے ہیں ،ہم نے شواہد کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر تصدیق کرا لی ہے،سب سے بڑا فورم سپریم کورٹ ہے وہاں ہم پٹیشن دائر کریں گے،ہمارا مقصد کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مفاہمت کہیں اور تو ہو سکتی ہے لیکن تحریک انصاف کے ساتھ نہیں ہو سکتی ،ہم نے پاکستان کو بہتری کی طرف لے کر جانا ہے،سندھ کے لوگ تیار ہو جائیں ،آصف علی زرداری کی نشست خالی ہونے والی ہے

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings