Advertisement

اگر آصف زرداری کو گرفتار کرنے کی ہمت کی تو ملک بھر میں کیا کام کیا جائے گا؟ پیپلز پارٹی نے دھمکی دے ڈالی

Advertisements

ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اگر جے آئی ٹی کی رپورٹ پر آصف علی زر داری گرفتاری کی جاتی ہے تو ملک میں ردعمل آ سکتا ہے ،ْنواز شریف بطور وزیر اعظم پیش ہو سکتا ہے تو نیب جسے بھی طلب کرے اسے پیش ہونا چاہیے ،ْمعیشت پر کوئی سیاسی جماعت کمپرو مائز نہیں کریگی ۔ جمعہ کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی مری بروری پلانٹ کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے بڑی خوشی کا دن ہے کہ ایک انڈسٹریل پلانٹ کا افتتاح کیا۔


انہوںنے کہاکہ اگر پاکستان کی معیشت ٹھیک ہونی پھرتو انڈسٹریز لگائی جائیں ۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ دنیا میں ایسا ملک شمار ہوں جو انڈسٹری میں سب سے آگے ہو۔انہوںنے کہاکہ اس پلانٹ کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں لوکل طریقے سے بنایا گیا۔ ڈپٹی چیئر مین سینٹ نے کہا کہ پلانٹ بڑھتا جا رہا ہے اور اس میں بھنڈارا صاحب کی فیملی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ شیخ رشید کا تو نہیں پتہ کس حیثیت میں بات کررہے ہیں ،ْہم سب ایک ٹیم ہیں ،ْکسی ایک طبقے کی خرابی ملک کی خرابی ہے۔انہوںنے کہاکہ نہیں سمجھتا کہ شیخ رشید کو ایسی بات کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ جہاں تک معیشت کا تعلق ہے ہر سیاسی جماعت اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی انہوںنے کہاکہ گرینڈ الائنس یا سیاست کا تعلق ہے اس میں کچھ غلط نہیں ہونے جا رہا ہے۔


انہوںنے کہاکہ کسی نے نہیں کہا کہ یہ حکومت آئے گی اور سرمایہ کاری نہیں ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کا کام ہے سرمایہ کاروں کو تنگ نہ کریں اور انکو سپورٹ کریں۔ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ اگر جے آئی ٹی کی رپورٹ پر آصف علی زر داری گرفتاری کی جاتی ہے تو ملک میں ردعمل آ سکتا ہے انہوںنے کہاکہ اگر نواز شریف بطور وزیر اعظم پیش ہو سکتا ہے تو نیب جسے بھی طلب کرے اسے پیش ہونا چاہیے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ عمران خان خود کہتے ہیں میری بہن سمیت کسی پر بھی کوئی الزام ہے تو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہئے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings