Advertisement

میں ہر رات آپ کیلئے دُعا کرتا ہوں۔۔۔شادی کی تقریب میں ویٹر نے مجھے یہ الفاظ کیوں کہے؟ وزیر خزانہ اسد عمر نے دلچسپ واقعہ سنادیا

Advertisements

 وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایک ویٹر میرے پاس آیا اور کہا کہ وہ ہر رات میرے لیے دعا کرتا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کان انٹرویو کے دوران کا کہنا تھا کہ میں گذشتہ شب ایک شادی میں موجود تھا کہ شادی کی تقریب میں آیا ویٹر میرے پاس آیا اور کہا کہ وہ ہر رات میرے لیے دعا کرتا ہے۔ویٹر نے مجھ سے کہا کہ وہ چاہتا ہے کہ میں پاکستان کے لیے سخت محنت کروں۔اسد عمر نے کہا ویٹر کی طرف یہ

بات کہنا میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ ۔واضح رہے اسد عمر تحریک انصاف کے وہ رہنما ہیں جن کے بارے میں وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں آنے سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو وزیر خزانہ اسد عمر ہوں گے۔تاہم حکومت میں آتے ہی تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ ملک پہلے ہی بیرونی قرضوں کی لپیٹ میں تھا جس کی وجہ سے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے اور دہگر دوست ممالک سے قرضہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔اس تمام صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے سب سے زیادہ اسد عمر پر تنقید کی گئی۔یہاں تک کہ یہ بھی خبر سامنے آئی کہ اوسد عمر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا پر یہ خبریں گردش کرتی رہی تھیں کہ وزیر خزانہ ا سد عمر کو مایوس کن کاگردگی پر عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ جب کہ حکومت نے اس حوالے نئے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے تاہم وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنا قلمدان واپس لیے جانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دتے ہوئے کہا کہ کہ وزیراعظمنے کہا ہے کہ یہ سب حکومت کے خلاف پروپیگنڈا ہے۔وزیراعظم نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے کہا کہ ایسی خبریں آپ کے خلاف پروپپگنڈا کا حصہ ہیں۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings